ڈیسک 65

جسمانی طور ناخیز افراد کا

اپنے مطالبات کو لے کر سری نگر میں احتجاج

سری نگر، 31 اگست//جسمانی طور ناخیز افراد نے منگل کو یہاں پریس کالونی میں جمع ہو کر اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج درج کیا۔احتجاجیوں کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر سروس سلیکشن بورڈ نے درجہ چہارم کی اسامیوں کو پُر کرنے کے لئے ان کا شارٹ لسٹ ابھی تک نہیں نکالا۔احتجاجی جموں و کشمیر ہینڈی کیپڈ ایسوسی ایشن کے بینر تلے احتجاج کر رہے تھے اور ایس ایس آر بی کے خلاف جم کر نعرہ بازی کر رہے تھے۔اس موقع پر ایسوسی ایشن کے صدر عبدالرشید بٹ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ حال ہی میں حکومت نے درجہ چہارم کی اسامیاں پر کرنے کے لئے ایک شارٹ لسٹ نکالا لیکن ان اسامیوں کے لئے جسمانی طور ناخیز افراد کا شارٹ لسٹ اب تک نہیں نکالا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے تھے کہ گورنر انتطامیہ میں ہمیں انصاف ملے گا لیکن آج بھی ہمیں انصاف نہیں مل رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے حالات پہلے سے بھی بدتر ہیں۔موصوف صدر نے کہا کہ ہمیں ویل چیئر یا ٹرائی سائیکلوں کی ضرورت نہیں ہے بلکہ ہمیں روزگار چاہئے تاکہ ہم دوسروں کی بھی مدد کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر ہمیں ایک ہزار روپے ماہانہ دیتا ہے اور ہمیں یہ رقم مجبور و لاچار سمجھ کی دی جا رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہاں صرف جسمانی طور ناخیز افراد ہی نہیں بلکہ صحیح و سالم پڑھے لکھے نوجوان بھی بے روز گار ہیں اور وہ بھی در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔بلال احمد نامی ایک احتجاجی نے بتایا کہ ہمارا بھی شارٹ لسٹ جلد سے جلد نکلنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ہم مشکلات سے دوچار ہیں اور ان کے ازالے کا واحد حل روز گار ہے۔(یو این آئی)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں