ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

سرینگر / 24مئی /این این این //سرینگر کے صورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی.

سرینگر / 24مئی /این این این//نیشنل کانفرنس کے اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد.

سرینگر / 24مئی /این این این /جنوبی ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقے میںسڑک کے المناک.

پی ایچ ڈی اسکالرز ایسوسی ایشن کا اہم اجلاس منعقد ، کئی معاملات پر ہوئی بحث

   234 Views   |      |   Tuesday, May, 24, 2022

اسکالرس کے ساتھ ہو رہی نا انصافی کو ختم کرنے کیلئے لیفٹنٹ گورنر سے ذاتی مداخلت کی اپیل

سرینگر/30اگست///آج یعنی 29 اگست 2021 بروز اتوار پی ایچ ڈی اسکالرز ایسوسی ایشن کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں کچھ معاملات کو ترجیح بنیادوں پر زیر غور لایا گیا۔ اجلاس میں متفقہ طور پر محکمۂ اعلیٰ تعلیم کی جانب سے لیے گئےحالیہ فیصلے کو سراہا گیا کہ جس کی رو سے کالجز میں کنٹریکچول لیکچرروں کی خالی جگہوں کو پر کرنے کے لیے فقط یو جی سی گائیڈ لائنز اور ذاتی قابلیت کو معیار بنایا گیا ۔ اعلیٰ قیادت نے زور دے کر اس بات کی تائید کی کہ مذکورہ فیصلہ مبنی بر حق ہے اور محکمہ اعلی تعلیم اور طالب علموں کےجائز تر اور وسیع تر مفاد میں ہے۔ چونکہ موجودہ کنٹریکٹ فقط پانچ مہینوں پر مشتمل ہے اس لیے خدشہ یہ پیدا ہوا ہے کہ کہیں کنٹریکچول لیکچرروں کو تجربے کے ایک پوئنٹ سے محروم نہ رکھا جائے مگر محکمہ اعلیٰ تعلیم کی دور اندیشی اور حق پرستی کو مدنظر رکھتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا گیا کہ اس ضمن میں کوئی نہ کوئی حل ضرور تلاش کیا جائےگا۔اجلاس میں نوڈل پرنسپل کشمیر کالج سے گزارش کی گئی کہ مختلف کالجز میں گیسٹ فیکلٹی کی تقرری مرٹ لسٹ سے کی جانی چاہیے اور کالج پرنسپلز سے اپیل کی گئی کہ رکیوزشنز بھیجنے میں تاخیر نہ کریں تا کہ اور بھی مستحق اسکالرز کالیجز جوئن کر پائیں۔ اعلیٰ قیادت نے اس بات پر نہایت ہی افسوس کا اظہار کیا کہ اعلیٰ حکام کی یقین دہانی کے باوجود بھی ابھی تک کنٹریکچول لیکچرروں کی تنخواہوں میں یو جی سی گائیڈ لاںٔنز (UGC Guidelines) کے مطابق اضافہ نہیں کیا گیا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف انھیں مالی مشکلات درپیش ہیں بلکہ ذہنی طور پر بھی وہ منتشر ہو چکے ہیں جس کا اثر مستقبل قریب ہی میں یہاں کے تعلیمی نظام پر واضح طور پر دکھائی دیگا۔اجلاس میں اس بات پر بھی شدید رنج و الم کا اظہار کیا گیا کہ ٹیچروں اور لیکچرروں کی خالی آسامیوں کو پر کرنے کے لیے داخلی پروموشنز کے نام پر بے روزگار پی ایچ ڈی اسکالرز کے حقوق پر شب خون مارنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ اس ضمن میں شرکاء نے اعلیٰ حکام سے گزارش کی کہ ان کی جائز اور مبنی بر حق مطالبات پر سنجیدگی سے غور کیا جائے بصورت دیگر سڑکوں پر آنے کے سوا ان کے پاس کوئی راستہ نہیں بچے گا۔ اجلاس میں چیرمین پبلک سروس کمیشن سے انسانیت کے بنیادوں پر گزارش کی گئی کہ لیکچرروں اور اسسٹنٹ پروفیسروں کی تقرری کا عمل جلد از جلد شروع کیا جا تاکہ وہ اسکالرز جو overage ہونے کے قریب ہے اس عمل میں شریک ہوسکے۔شرکاء نے متفقہ طور پر فرحت و مسرت کا اظہار کرتے ہوئے پروفیسر یاسمین عشائی صاحبہ کو ڈائریکٹر اعلیٰ تعلیم مقرر ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ ماضی کی طرح وہ مستقبل میں بھی اپنی جرات مندانہ اور منصفانہ قیادت سے طالب علموں اور اساتذہ کے جائز حقوق کا دفاع کرینگی۔ اجلاس کے اختتام پر ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر تنویر طاہر اور دیگر شرکاء نے متفقہ طور پر لفٹنٹ گورنر جناب منوج سنہا سے اپیل کی کہ وہ پی ایچ ڈی اسکالرز کے ساتھ ہو رہی نا انصافی کو ختم کرنے کے لیے ذاتی مداخلت کریں تا کہ پی ایچ ڈی اسکالرز کے مستقبل کو برباد ہونے سے بچایا جا سکے۔

متعلقہ خبریں

سرینگر / 24مئی /این این این //سرینگر کے صورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں پولیس اہلکار اور اس کی بیٹی.

سرینگر / 24مئی /این این این//نیشنل کانفرنس کے اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد اکبر لون اور جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے دھان.

سرینگر / 24مئی /این این این /جنوبی ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقے میںسڑک کے المناک حادثے میں 23سالہ موٹر سائیکل سوار لقمہ.

سرینگر / 24مئی /این این این //جنوبی ضلع کولگام کے ادی بل وٹو علاقے میں نالہ ویشو کے نزدیک ایک عدم شناخت شہری کی نعش.

نوٹ گزشتہ برسوں کے افسانوی ایونٹس کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے ولر ادبی فورم نے اس سال بھی فن افسانہ کو فروغ دینے کے.