لداخ میں ایل او سی کی اصل صورتحال لوگوں کو معلوم ہونی چاہئے 77

حکومت نے آرٹیکل 15اور 25بھی فروخت کردیا

ملک میں ذات پات پر مبنی مظالم میں اضافہ ہوگیاہے/ راہل

نئی دہلی: کانگرس کے سابق صدر راہل گاندھی نے آج حکومت پر دلتوں ، آدیواسیوں اور مسلمانوں پر ظلم کرنے کا الزام لگایا اور پوچھا کہ کیا مودی حکومت نے آئین کے آرٹیکل 15اور آرٹیکل 25کو بھی فروخت کیا ہے ۔مسٹر گاندھی نے حکومت پر تقسیم اور حکمرانی کی پالیسی پر عمل کرنے کا الزام عائد کیا اور سوال کیا کہ کیا اس حکومت نے شہریوں کو آزادی کا حق دیتے ہوئے آئین کے آرٹیکل 15اور 25کو بھی فروخت کیا ہے۔اس کے ساتھ اس نے ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں ایک شخص کو ٹرک کے پیچھے گھسیٹا جا رہا ہے۔ ویڈیو میں ایک خاص مذہب کے کچھ نوجوان کہہ رہے ہیں کہ ہم سے زبردستی جے شری رام کہنے کو کہا جا رہا ہے۔اس ویڈیو کی بنیاد پر حکومت پر حملہ کرتے ہوئے سابق کانگریس صدر نے ٹویٹ کیا کہ آئین کے آرٹیکل 15اور 25بھی فروخت ہوچکے ہیں۔دریں اثنا، کانگریس نے اپنے آفیشل ہینڈل پر بھی ٹویٹ کیاکہ بی جے پی کے نفرت انگیز نظریے نے سماج میں نفرت بڑھا دی ہے ، جس کے نتیجے میں ذات پات پر مبنی مظالم میں اضافہ ہوگیاہے۔ بی جے پی کا نفرت انگیز نظریہ ملک کے لیے نقصان دہ ثابت ہو رہا ہے۔ایک اور ٹویٹ میں پارٹی نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 15ہندوستان کے ہر شہری کو بلا امتیاز رہنے کی اجازت دیتا ہے۔بدقسمتی سے جب سے وزیر اعظم نریندر مودی اقتدار میں آئے ہیں عوام کا یہ حق چھین لیا گیا ہے۔تقسیم کرو اور حکومت کرو کی پالیسی پر چلنے والی جماعت سے مذہبی آزادی اور ہم آہنگی کے اصول کی سب سے بڑی طاقت کو سمجھنے کی توقع کیسے کی جا سکتی ہے آئین کے آرٹیکل 25پر لگاتار حملہ بی جے پی کے دور حکومت میں پھیلائی گئی نفرت کو بے نقاب کرتا ہے۔یو این آئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں