گورنمنٹ مڈل سکول شیخ پورہ میں الوداعی تقریب 0

گورنمنٹ مڈل سکول شیخ پورہ میں الوداعی تقریب

ایم ٹی ایس محمد عبداللہ میر محکمہ سے باعزت سبکدوش

ندائے کشمیر//

گورنمنٹ مڈل سکول شیخ پورہ میں محکمہ تعلیم میں کام کرنے والے قابل ، محنتی اور دیانتدار MTS محمد عبداللہ میر کے اعزاز میں پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ محمد عبداللہ میر گورنمنٹ مڈل سکول شیخ پورہ میں 1988 سے CPW کی حیثیت سے کام کرتے تھے اور 2013 میں محکمہ میں مستقل ہوئے اور ان کا تبادلہ ماڈل گرلز ہائر سکینڈری سکول ہندوارہ میں ہوا ۔ تب سے وہ اپنی محکمانہ ذمّہ داریاں یہیں پر انجام دیتے رہے۔ تقریب کی صدارت پرنسپل گرلز ہائر سیکنڈری سکول ہندوارہ محترم ریاض احمد کرمانی نے کی جبکہ انچارج پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج کپوارہ محترم محمد اقبال درزی اور پرنسپل گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول ہتمولہ محترم محمد اقبال شاہ مہمانان خصوصی کے طور پر ایوان صدارت میں موجود رہے۔
تقریب پر جاوید عبداللہ خان، منظور احمد شیخ لیکچرز بوٹنی اور غلام احمد شیخ لیکچرر میتھس نے بات کرتے ہوئے محمد عبداللہ میر کے کارہائے نمایاں کو سامعین کے سامنے پیش کیا۔
محمد اقبال شاہ نے بات کرتے ہوئے کہا کہ محمد عبداللہ میر ایک دیانتدار ملازم کے طور پر کام کرتے تھے ۔ پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج کپوارہ محمد اقبال درزی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ محمد عبداللہ میر دیندار اور شریف النفس انسان ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے انہیں بے شمار صلاحیتوں سے نوازا ہے ۔
پرنسپل ہائر سیکنڈری سکول ہندوارہ محترم ریاض احمد کرمانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محمد عبداللہ میر فرض شناس اور ڈیوٹی کے پابند تھے ۔ انہونے کبھی بھی اپنی ڈیوٹی سے لاپرواہی نہیں برتی ہوگی۔ اور یہ اپنے آفیسرز کی خوب قدر کرنا جانتے تھے۔ یہی وجہ ہے کی آج ادارے کا ہر ملازم پرنسپل سے لیکر سی پی ڈبلیو تک محمد عبداللہ میر کے ساتھ اسے با عزت رخصت کرنے آئے ہیں۔ تقریب کے آخر پر محمد عبداللہ میر نے اللہ کا شکر بجالانے کے بعد دور دور سے آئے ہوئے مہمانان کا شکریہ ادا کیا ۔ محمد عبداللہ میر کے بیٹے اعجاز احمد میر نے بھی جزباتی طور پر تمام مہمانان کا شکریہ ادا کیا ۔ قابل ذکر ہے کہ اس محفل میں گرلز ہائر سیکنڈری سکول ہندوارہ سے تشریف لانے والے مہمانان کے علاوہ غلام رسول بٹ رٹائرڈ ہیڈماسٹر ، غلام محمد وار رٹائرڈ ماسٹر ، انجینیئر غلام نبی وار ، نمبر دار حامد حسین وار مڈل سکول شیخ پورہ کے سربراہ عبدل قادر وار، زیڈ آر پی محسن احسن وار، عاشق حسین زاہد ، اظہر الدین بٹ، امتیاز احمد پیر، محمد ضیاء وانی کے علاوہ لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ تقریب کی نظامت مڈل سکول شیخ پورہ کے جوان سالہ ٹیچر عاشق حسین زاہد نے اپنے منفرد انداز میں انجام دی۔ تقریب شام کے چھ بجے اپنے اختتام کو پہنچی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں