جموں وکشمیرکی حفاظتی صورتحال اطمنان بخش فکر کی کوئی بات نہیں 94

جموں وکشمیرکی حفاظتی صورتحال اطمنان بخش فکر کی کوئی بات نہیں

کسی بھی صورتحال سے نمٹ سکتے ہے حالات پربھی کڑی نظر /پانڈے

سرینگر//جموں وکشمیرکی حفاظتی صورتحال کواطمنان بخش قرار دیتے ہوئے 15کارپس کے کمانڈر نے کہا کہ افغانستان میں طالبان پرکنٹرول حاصل کرنے کے بعد صورتحال پرکڑی نظر رکھے ہوئے ہے فکروتشویش کی کوئی ضرور ت نہیں ہے کسی بھی صورتحال سے آسانی کے ساتھ نمٹنے کے ساتھ صلاحیت رکھتے ہے ۔اے پی آ ئی کے مطابق کے پی ایل کرکٹ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریر پر حاشئے کے دوران ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے 15کارپس کے کمانڈر لیفٹنٹ جنرل دوندر پرتاب پانڈے نے کہا کہ جموں کشمیرکی حفاظتی صورتحال اطمنان بخش ہے اور سرحدوں پرفوج پوری طرح سے چوکس بنی ہوئی ہے انہوںنے کہاکہ چلینجوں کاسامناہے تاہم فوج کویہ صلاحٰیت حاصل ہے کہ وہ کسی بھی صورتحال کاآسانی کے ساتھ مقابلہ کرسکتی ہے ۔15کارپس سے جب سوال کیاگیاکہ افغانستان میں طالبان نے پوری طرح سے کنٹرول حاصل کیاہے اور طالبان عسکریت پسندوں کوجموںو کشمیرکی طرف رُخ کرنے سے نمٹنے کے لئے کیااقدامات اٹھائے گئے ہے 15کارپس کے کمانڈرنے کہاکہ طالبان کے ساتھ ساتھ کسی بھی صوتحال سے نمٹنے کے لئے ہم تیاربیٹھی ہے افغانستان میں کیاہو رہاہے صورتحالپرہم کڑی نظربنائے ہوئے ہے ۔ 15کارپس کے کمانڈر نے کہاکہ سرحدوں پرفوری طور پرفوج نیم فوجی دستوں کوچوکس کیاگیاہے حفاطتی صورتحال پرکسی کوشک وشبہ کرنے اور پریشان ہونے کی ضرور ت نہیں ہے ۔انہوںنے کہاکہ جموں وکشمیر میں امن لانے کے لئے فوج پوری طرح سے متحرک ہے اور ہم یقین رکھتے ہے کہ جموںو کشمیرمیں امن ضرورلوٹ آئیگا ۔ادھرامور دفاع کے وزیرمملکت اجئے وٹ نے بھی 29اگست کوسرحدی علاقوں کادورہ کیاجسکے دوران انہوںنے عسکریت پسندوں کی دراندزی کوروکنے حفاطتی صورتحال کویقینی بنانے کے سلسلے میں فوج کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں جانکاری حاصل کی ۔اموردفاع نے وزیرمملکت نے حدمتارکہ اور بین الاقوامی کنٹرول لائن کی موجودہ صورتحال کواطمنان بخش قراردیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے وہ تمام اقدامات اٹھائے گئے ہے جس کی ضرورت محسوس کی گئی ہے ۔واضح رہے کہ اس سے پہلے جموںو کشمیرپولیس کے ڈائریکٹرجنر ل دلباغ سنگھ نے بھی طالبان سے نمٹنے کی ذکرکرتے ہوئے کہاکہ سرحدیں پوری طرح سے محفوظ ہے اور کسی بھی چلینج کاآسانی کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لئے جموں وکشمیرکے حدود میں کسی کوبھی داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائیگی جوکوئی بھی سرحدعبور کرنے کی کوشش کریگااس سے سختی کے ساتھ نپٹاجائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں