75

سونے کی قیمت میں زبردست کمی

8800روپے آل ٹائم بالا سے پائین

سری نگر// ملک میں سونے اوراسے بنے زیورات سے جڑے طبقے اسوقت ششدر ہوکررہ گئے اوراُن کی سمجھ میں نہیں آیاکہ سونا بیچاجائے یاخریدا جائے ،کیونکہ ہندوستان میں پیر کو سونے کی قیمت میں زبردست کمی دیکھی گئی۔ زرد دھات یاپیلے رنگ کی دھات کی قیمت گزشتہ ہفتے سے دباؤ میں رہی۔کشمیرنیوز سروس (کے این ایس )کے مطابق پیر کے روز امریکی فیڈرل ریزرو کے چیئرمین جیروم پاول کے اس اشارے کہ امریکی مرکزی بینک اس سال کے آخر میں اپنے اثاثوں کی خریداری میں کمی کا ارادہ رکھتا ہے، کے بعد قیمتوں میں کمی اس بات کا اشارہ ہے۔ ملٹی کموڈٹی ایکسچینج (ایم سی ایکس) میں ، اکتوبر کے سونے کے معاہدے 30 اگست کو صبح ساڑھے9 بجے، 10 گرام کیلئے قیمت0.20 فیصد کم ہوکر47,441 روپے پر آگئے۔ چاندی کی قیمت پیر کو فلیٹ رہی۔اس قیمتی دھات کی قیمت30 اگست کو صبح0.02 فیصد بڑھ کر64,050 روپے ہوگئی۔بین الاقوامی مارکیٹ میں ، امریکی فیڈرل ریزرو کے بعد پیر کو سونے کی قیمتیں چار ہفتوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔گھریلو محاذ پر ، ایم سی ایکس اکتوبر 47,500 روپے کی اہم سطح سے اوپر آ گیا ہے جو قیمتوں کو47,800اور48,000روپے کی مزاحمت کی طرف دھکیل سکتا ہے اور دونوں مزاحمتوں کے اوپر ایک وقفہ قیمتوں کو 48,300روپے تک لے جائے گا۔ دوسری طرف ،47,500روپے کی قیمتوں سے نیچے کا وقفہ47,250 روپے ،47,000 روپے اور 46,750 روپے کی سپورٹ پر واپس جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں