163

کاکاپورہ پرائمیر لیگ کا فائنل میچ نامن ٹیگریس کی شاندار جیت

ُپلوامہ/تنہا ایاز// کاکاپورہ پرائمیر لیگ 2018کا فائنل میچ ہائر سکینڈری سکول کاکاپورہ میں نامن ٹیگریس اور ایم سی سی کاکاپورہ کے درمیان شاندار طریقے سے کھیلا گیا جس میں نامن ٹیگریس نے شاندار جیت حاصل کرکے ٹورنامنٹ اپنے نام کیا۔ کاکاپورہ اور اسکے گردونوع میں لوگوں کی بڑی تعداد نے فائنل میچ کا لطف اٹھایا اور تالیاں بجھا کر کھلاڑیوں کو داد دے رہے تھے۔ اس موقعے پر سوشل ورکر غمگین مجید ناربلی کے خون دینے کے جذبے کو سراہا گیا۔ تقریب پر کاکاپورہ ڈولپمنٹ فورم کے چیرمین منظور احمد ، عبدالاحد بٹ ، کرکٹ چاچا اور سوشل ورکر غلام حسن پنڈت موجود تھے۔ تفصیلا ت کے مطابق گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول کاکاپورہ پلوامہ میں کاکاپورہ پرائمیر لیگ کا فائنل میچ کاکاپورہ ایم سی سی اور نامن ٹیگریس کے مد مقابل کھیلا گیا۔ پہلے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے ایم سی سی کاکاپورہ نے مقررہ بیس اورز میں 122رنز بنائیے اور اسکے تمام کھلاڑی اوٹ ہوئے ۔جواب میں نامن ٹیگریس نے یہ ہدف 18.2اورز میں پورا کرکے فائنل میچ چھ وکٹوں سے جیت لیا۔ نامن ٹیگریس کی جانب سے نعیم احمد جس نے فائنل میچ میں 20گیندوں پر 42رنز بنائے کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا جب کہ اسی ٹیم سے وابستہ عمر امین راہی کو مین آف دی سریز کا ایوارڈ دیا گیا۔ انہوں نے ٹورنامنٹ میں 17وکٹیں حاصل کی تھی۔ لوگوںکی بڑی تعداد میچ دیکھنے کے لیے گرونڈ میں آئی تھی ۔ نمائندے تنہا ایاز کے مطابق اس موقعے پر سوشل ورکرس کمیٹی جموں و کشمیر کے چیرمین غمگین مجید ناربلی کے خون دینے کے جذبے کو سراہا گیا ۔ واضح رہے غمگین مجید ناربلی نے 8مارچ کو ضلع اسپتال پلوامہ میں 156واں پوئنٹ خون کا عطیہ پیش کر کے ریکارڈ قائم کیا اور سماج کے ہر طبقے نے غمگین کے جذبے کو سراہتے ہوئے انہیں بہترین سوشل ورکر قرار دیا ۔ فائنل میچ کی اس تقریب پر کاکاپورہ ڈولپمنٹ فورم کے چیرمین منظور احمد ، سوشل ورکر غلام حسن پنڈت ، عبدالاحد اور کرکٹ چاچا مہمانان ذی وقار کی حیثیت سے شریک ہوئے تھے اور ٹورنامنٹ میں 20ٹیموں نے شرکت کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں