03 منشیات فروشوں گرفتار ،ممنوعہ مادہ برآمد
سرینگر// معاشرے سے منشیات کی خاتمے کیلئے اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے بڈگام پولیس نے تین بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے غیر قانونی ممنوعہ نشیلی مادہ برآمد کیا۔سی این آئی کے مطابق ڈف پورہ نصراللہ پورہ میں ناکہ چیکنگ کے دوران تھانہ پولیس بڈگام کی پولیس پارٹی نے ایک گاڑی زیر رجسٹریشن نمبر JK04E-9755 کو روک لیا جس میں تین افراد سوار تھے ۔ مذکورہ گاڑی کی تلاشی کے دوران پولیس پارٹی نے 2.80گرام ہیروئن جیسے مادہ ، 02کوڈین پر مبنی شربت کی بوتلیں اورممنوعہ نشیلی ادوایات الپرازولم کی 471گولیاں برآمد کرکے ضبط کی۔ گرفتار افراد کی شناخت جہانگیر احمد مغلوولد عبدالرشید مغلوساکن پتلی باغ،فردوس احمد ڈارولدحبیب اللہ ڈار اورمنظور احمد ڈار ولد فاروق احمد ڈارو ساکناں نصراللہ پورہ بڈگام کے بطو ر ہوئی ہے۔ پولیس نے جرائم کیلئے استعمال ہونے والی گاڑی بھی موقع پر ضبط کی۔تھانہ پولیس بڈگام نے اس سلسلے میں کیس زیر ایف آئی آر نمبر 276/2021 درج مذید تحقیقات شروع کردی۔کمیونٹی ممبران سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنے پڑوس میں منشیات فروشوں سے متعلق کوئی بھی معلومات لے کر آگے آئیں۔ منشیات فروشی میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ منشیات فروشوں کے خلاف ہمارے مسلسل اقدامات سے کمیونٹی کے ارکان کو یقین دلانا چاہیے کہ ہم اپنے معاشرے کو منشیات سے پاک رکھنے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں
