صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت.
کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی.
جنوبی قصبہ قاضی گنڈ میں ٹرین کی ٹکر سے 50 سال کی خاتون لقمہ اجل بن گئیں فہمیدہ.
سرینگر// جموںوکشمیر کے عوام کے حقوق اور دستور بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے پیپلز الائنس کے ترجمان نے کہاکہ آئین اور قانون نے جو حقوق جموںوکشمیر کے لوگوں کو دئے ہیں اُنہیں بحال کیا جانا چاہئے۔ انہوںنے کہاکہ رکاوٹیں سیاسی پارٹیوں کی طرف سے نہیں بلکہ حکومت کی طرف سے کھڑی کی جارہی ہیں ۔ پیپلز الائنس کے ترجمان نے کہاکہ جموںوکشمیر کے ساتھ پچھلے دو سالوں سے جو سلوک روا رکھا گیا وہ غیر قانونی ، غیر آئینی اور غیر اخلاقی ہے۔ انہوںنے سوالیہ انداز میں کہاکہ جب پارلیمنٹ ، پنچایتی ، ڈی ڈی سی چناو کرانے میں کوئی دقت نہیں تو بھلا اسمبلی الیکشن کرانے میں کیا دشواریاں پیش آرہی ہیں۔ یو پی آئی کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو کے دوران پیپلز الائنس فار گپکار الائنس کے ترجمان یوسف تاریگامی نے کہاکہ جموںوکشمیر میں جمہوری عمل شروع کرنے میں کسی بھی سیاسی پارٹی نے آج تک اڑچن نہیں ڈالی ۔ انہوںنے کہاکہ جموںوکشمیر کی تاریخ رہی ہے کہ جب بھی جمہوری راستے میں رکاوٹیں حائل رہی وہ گورنمنٹ آف انڈیا کے کئی ذعمائوں کی طرف سے ہی ہوئی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ جموں وکشمیر اور لداخ کے لوگ کسی بھی مذہب ، ذات پات سے تعلق رکھتے ہو وہ بہتر زندگی ، بہتر ماحول چاہتے ہیں تاکہ اُن کی زندگی سنور سکیں ۔ اسمبلی انتخابات میں پیپلز الائنس کی جانب سے شرکت کرنے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں یوسف تاریگامی نے کہاکہ سیاسی پارٹیوں نے کھبی بھی جمہوری عمل میں رکاوٹ نہیں ڈالی ۔ انہوںنے کہاکہ مسند اقتدار پر جلوئے افروز ہونے والوں کی طرف سے ہی دشواریاں اور رکاوٹیں ڈٓلی جارہی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ جموںوکشمیر کے لوگ حقوق چاہتے ہیں جو اُن سے زبردستی چھیننے گئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں دستوار چاہئے اوروہ وعدئے جو ہم سے وقتاً فوقتاً کئے گئے۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے حقوق کو پامال نہ کیا جائے ۔ ترجمان کے مطابق جموںوکشمیر کے ساتھ پچھلے دو سالوں سے جو سلوک روا رکھا گیا وہ غیر قانونی ، غیر آئینی اور غیر اخلاقی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ہمیں وہ حقوق دئے جائیں جو ہمیں آئین اور پارلیمنٹ نے دئے تھے۔ یوسف تاریگامی کے مطابق الیکشن کا سفر ابھی بہت دور ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اگر یہاں پر پارلیمانی ، پنچایتی ، ڈی ڈی سی چناو کرانے میں کوئی دقت نہیں تو بھلا اسمبلی چناو کرانے میں مرکز کو کیا دشواریاں پیش آرہی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ دراصل حکومت کو ڈر اور خوف ہے کہ اسمبلی اگر یہاں وجود میں آئی تو وہ یہاں نئے قوانین پاس نہیں کرا سکتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ جو نئے قوانین نافذ کئے گئے ہیں وہ اسمبلی کو اعتماد میں لئے بغیر ہی پاس کئے گئے ہیںلہذا وہ اسمبلی چناو کیلئے فی الحال تیار نہیں دکھائی دے رہے ہیں۔ نئی دہلی میں آل پارٹی میٹنگ کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں یوسف تاریگامی نے بتایا کہ نشست کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی کو بتایا گیا کہ آپ نے تاریخی ریاست کو تقسیم کیا ، اس کی حیثیت کو تبدیل کیا جس کو فوری طورپر بحال کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ میٹنگ کے دوران وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ کشمیر ، جموں اور لداخ کے لوگوں کی مانگ ہے کہ خصوصی حیثیت کو بحال کیا جائے۔
صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت میرک شاہ صاحب ؒ کے سالانہ عرص مبارک باد.
کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی آغوش میں چلے گۓ۔ کونہِ بل علاقے میں کھیتوں.
جنوبی قصبہ قاضی گنڈ میں ٹرین کی ٹکر سے 50 سال کی خاتون لقمہ اجل بن گئیں فہمیدہ بانو زوجہ بشیر احمد ساکنہ پازنتھ نامی.
سرینگر کے صورہ اور اونتی پورہ کے آگہانجی پورہ علاقوں میں فوج و فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین مسلح تصادم آرائیوں.
سرینگر /26مئی جنوبی قصبہ اونتی پورہ کے آگہناز پورہ علاقے میں جمعرات کی شام فوج و فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین.
©حق اشاعت 2022 Nidae Kashmir کے لے محفوظ ہیں ڈیزائن اینڈ ڈیولپڈ ThinkEast