ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

نقب زنی میںملوث دو ملزمان کو مالہ مسروقہ سمیت گرفتار کیا گیا سرینگر //15مئی.

سی یو ای ٹی کے ذریعہ گریجویشن میں فارم داخل کرنے کی 22؍ مئی آخری تاریخ سرینگر.

پولیس نے بھائی بہن سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی سرینگر.

دفعہ 370کی منسوخی کے بعد وادی کشمیر میں ملی ٹینسی کا خاتمہ یقینی بن گیا ہے ۔

   103 Views   |      |   Wednesday, May, 18, 2022

ایک ساتھ پرچم لہرانے کا ریکارڈ اب پاکستان کے پاس نہیں رہے گا

علیحدگی پسند طاقتیں بھی ختم،370 نے ملی ٹینسی کو پنپنے کا موقع فراہم کیا ۔

سرینگر// وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ دفعہ 370کی منسوخی کے بعد کشمیر میں ملی ٹینسی کا خاتمہ یقینی بن گیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اس قانون کو کالعدم قرار دینے کے نتیجے میں وادی کشمیر کے حالات معمول پر آئے ہیں۔ افغانستان کی صورتحال پر وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے لئے اب نیا چیلنج اُبھر کر سامنے آیا ہے۔ یو پی آئی کے مطابق نئی دہلی میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہاکہ موجودہ مرکزی حکومت نے وہ کرکے دکھایا جو ناممکن تھا۔ انہوںنے کہاکہ دفعہ 370کی منسوخی کے بعد وادی کشمیر میں نہ صرف حالات معمول پر آئے بلکہ اب ملی ٹینسی کا خاتمہ بھی یقینی بن گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ سیکورٹی ایجنسیوں کو سرگرم ملی ٹینٹوں اور اُن کے معاونت کاروں کے خلاف کارروائی کرنے کی پوری آزادی دی گئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ رواں سال کے دوران ابتک وادی کشمیر میں ایک سو سے زائد ملی ٹینٹوں کو مار گرایا گیا جن میں اعلیٰ کمانڈر بھی شامل ہیں۔انہوںنے کہاکہ دفاعی معاملات میں مرکزی حکومت کی پالیسی واضح اور صاف ہے کہ ملی ٹینٹ ہو یا اُس کے ساتھی اُس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ اُس پار کشمیر میں ملی ٹینسی کو بڑھاوا دیا جارہا ہے جس پر نظر گزر رکھی جارہی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پلوامہ خود کش حملے کے بعد بھارتی افواج نے پاکستان میں گھس کر کارروائی کی اور اگر ہمسایہ ملک نہیں سدھرا تو سخت جواب دیا جائے گا۔ وزیر دفاع کے مطابق پاکستان ملی ٹینسی کی آماجگاہ بن چکا ہے اور وہاں پر ملی ٹینٹوں کو جدید ہتھیاروں کی تربیت دے کر اس طرف دھکیلنے کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوںنے کہاکہ رواں ماہ کے فروری مہینے میں بھارت نے پاکستان کے ساتھ سرحدوں پر امن و امان کے قیام کی خاطر سیز فائر معاہدہ کیا جس کے زمینی سطح پر مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ فروری کے بعد سے سرحدوں پر کوئی گولہ باری کا واقع پیش نہیں آیا ہے اور دونوں ممالک اس پر سختی کے ساتھ عملدرآمد کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ جموںوکشمیر کے حالات پر نظر گزر رکھی جارہی ہیں اور یہاں کے لوگوں کو عزت و وقار فراہم کرنے کی خاطر حکومت کاربند ہے۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پاکستان کی یہ ملکی پالیسی رہی ہے کہ بھارت کو کیسے زخم دئے جائے۔ انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت نے پاکستان کے خلاف جو پالیسی اپنائی ہے اُس کے زمینی سطح پر مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ملی ٹینسی سے پاک ماحول میں ہی پاکستان کے ساتھ بات چیت ہو سکتی ہے ۔ وزیر دفاع کے مطابق ایک طرف ملی ٹینٹ حملے جاری ہیں اور دوسری جانب پاکستان کے ساتھ بات چیت شروع کی جائے ایسا ناممکن ہے ۔
پچھلے دو سالوں سے جو سلوک جموںوکشمیر کے لوگوں کے ساتھ روا رکھا گیا وہ غیر قانونی ، غیر آئینی اور غیر اخلاقی ہے

متعلقہ خبریں

نقب زنی میںملوث دو ملزمان کو مالہ مسروقہ سمیت گرفتار کیا گیا سرینگر //15مئی //این این این// سوپور پولیس نے چوری کا.

سی یو ای ٹی کے ذریعہ گریجویشن میں فارم داخل کرنے کی 22؍ مئی آخری تاریخ سرینگر //15مئی //این این این مولانا آزاد نیشنل.

پولیس نے بھائی بہن سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی سرینگر //15مئی //این این این //جموں کے بانہال.

غلام رسول میرنئے ڈائریکٹر باغبانی کشمیر تعینات سرینگر //15مئی //این این این // جموں و کشمیر حکومت نے اتوار کو انتظامیہ.

کشمیری پنڈتوں کی وادی میں سیکورٹی اور دیگر مسائل پر ہوئی بات چیت پاکستان کی سرپرستی میں ہونے والی ملی ٹنسی نے ہندوؤں.