63

رشوت خور سرکاری ملازمین کے خلاف اینٹی کرپشن بیوروں کی کارروائی

اسسٹنٹ سب انسپیکٹر کوپانچ ہزاروپے رشوت لیتے ہوئے دبوچ کرسلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا

سرینگر// رشوت خور سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی جاری رکھتے ہوئے اینٹی کرپشن بیوروں کی ٹیم نے قانون کے محافظ کو5ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگیں ہاتھوں دبوچ کرسلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔اے پی آ ئی کے مطابق پنجاب کے ایک ٹرانسپوٹرنے اینٹی کرپشن بیوروں کے پاس شکایت کی تھی کہ کٹھوعہ میں تعینات سب انسپیکترٹرک کوواگزارکرانے کیلئے پانچ ہزارکی رشوت طلب کررہاہے شکایت ملنے کے بعداینٹی کرپشن بیوروں نے جالندھرسے تعلق رکھنے والے دوندرسنگھ کوپانچ ہزارروپے تھمادیئے اور اس سے منصوبے کے تحت جموں وکشمیرپولیس کے اسسٹنٹ سب انسپیکٹرگوری سنگھ کودینے کوکہااینٹی کرپش کی ہدایت پرٹرک مالک نے اپنی ٹرک واگزار کرانے کے لئے سیول کپڑوں میں ملبوث اینٹی کرپشن بیوروں کی ٹیم کی موجودگی میں اسسٹنٹ سب انسپیکٹرکوپانچ ہزارروپے تھمادیئے۔ اینٹی کرپشن بیوروں کی ٹیم نے رشوت کے پانچ ہزارروپے برآمد کرکے اس کی گرفتاری عمل میںلاکراسکے خلاف کیس درج کرکے مزیدتحقیقات شروع کردی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں