86

پونچھ ضلع کے سرنکو ٹ میں ایک سڑ ک حادثہ

میں دوافراد لقمہ اجل ۔ کیس درج تحقیقات شروع

سرینگر// پونچھ ضلع کے سرنکو ٹ میں ایک سڑ ک حادثہ میں دوافراد لقمہ اجل بن گئے۔ سی این ایس کے مطابق ایک گاڑی زیر رجسٹریشن نمبرJK06.5429 علاقے ،کھٹ مرہمہ کے نزدیک پہنچی تو ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی اور سڑک سے لڑھک کر پچاس فٹ گہری کھائی میں جاگری پولیس کا کہنا تھا کہتا کہ ڈرائیور سڑک کا اندازہ نہ کر پایا نتیجتاً وہ سڑک سے نکل کر چٹانوں پر سے کئی پلٹنیں کھاتی ہو ئی نیچے جا گری۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ حادثے کی زوردار آواز کے بعد جائے حادثہ سے چیخ و پکار کی آوازئیں آنے لگیںمقامی لوگوں نے فوری طور پر موبائل فون کے ذریعہ تحصیل صدر مقام پر پولیس و انتظامیہ کو مطلع کیا جس کے بعد پولیس اور سیول انتظامیہ کے ساتھ سا تھ میڈیکل ٹیم کے علاوہ دیگر محکمہ جات کے افسران و اہلکاران اور مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد جائے حادثہ پر پہنچ گئی ۔ کھائی سے مر نے والوں کی لاشوںکو باہر نکال کر ہسپتال پہنچا گیا۔گاڑی میں 25 سالہ عمران احمد ولد عبدالقیوم اور20سالہ عابد حسین ولد محمد صادق ساکنان مرہمہ سوار تھے۔ عابد موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ عمران نے ایس ڈی ایچ سورنکوٹ میں آخری سانس ۔ لاشوں کو بعد ازاں شناخت اور پوسٹ مارٹم کے بعد انہیں لواحقین کے حوالے کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں