کہا کہ وادی کشمیر بزرگان دین، مینوں، ریشیوں کی سرزمین ہے
سرینگر// صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ (رکن پارلیمان)نے مہاجنم اشٹمی تہوار پر ہندو برادری کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذہبی تہوار ہمیں آپس میں بھائی چارہ، اخوت، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور خصوصاً انسانیت کا درس دیتے ہیں۔ خدا کا شکر ہے کہ ہماری ریاست صدیوں سے آپسی بھائی چارہ اور امن وامان کا گہوارہ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر بزرگان دین، مینوں، ریشیوں کی سرزمین ہے اور ہر ایک فرقہ کے لوگ یہاں اپنے تہوار دوسرے فرقوں کو ماننے والوں کے ساتھ مناتے ہیں۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے دعا کی ،کہ اللہ ہمیں انسانیت کے عظیم اصولوں پر قائم دائم رکھے اور ریاست میں امن وامان جلد از جلد بحالی ہوجائے تاکہ مہاجر پنڈت برادری کے لوگ پھر اپنے گھروں میں آکر سکون کی زندگی گزاریں۔ جنم اشٹمی کے موقعہ پر صدر صوبہ جموں شری دویندر سنگھ رانا ، اقلیتی سیل کے صدر ایم کے یوگی، ڈاکٹر سمیر کول، بھوشن لعل بھٹ، رتن لعل گپتا اور جگدیش سنگھ آزاد نے بھی لوگوں کو مبارک باد دی ہے۔
