کہ یہ تہوار ہمیںبے لوث خدمت اور سچائی کا درس دیتا ہے جو ایک ہم اْہنگ معاشرے کی تعمیر کیلئے لازمی ہے
سرینگر// پیپلز کانفرنس کے چیر مین سجادغنی لون نے شری کرشن کے یوم پیدائش کے سلسلہ میں منائے جانے والے جنم اشٹمی کے تہوار پر جموں وکشمیر کے باشندوںبا لخصوص کشمیری پنڈتوں اور ہندو برادری کو مبارک باد پیش کی ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں یہاں کے رہنے والوں کی خوشحالی ، ترقی اور استحکام کی دعا کی ہے۔ اپنے مبارکبادی پیغام میں سجاد لون نے کہا کہ یہ تہوار ہمیںبے لوث خدمت اور سچائی کا درس دیتا ہے جو ایک ہم اْہنگ معاشرے کی تعمیر کیلئے لازمی ہے۔ جنم اشٹمی کو منانے کا مقصد اْپسی رواداری ، میل ملاپ او ربھائی چارہ قائم کرنا ہیَ انہوں نے لوگوں کو یہ تہوار انتظاییہ کی جانب سے جاری کئے گئے ایس او پیز اور رہنما خطوط پر عمل پیرا رہ کر منانے کوکہا۔انہوں نے جموں وکشمیر کیلئے امن و خوشحالی کی دعا کرتے ہوئے عوام کیلئے نیک تمنائوں اور خیر و عافیت کی دعا کی۔انہوں نے کہا ’’ جموں وکشمیر صدیوں سے آپسی بھائی چارہ اور امن وامان کا گہوارہ رہی ہے‘‘۔