50

ادبی تنظیم مراز ادبی سنگم  کی جانب سے اننت ناگ میں اجلاس کا انعقاد 

تنظیمی ڈھانچے کو مستحکم بنانے کے لئے 10 رکنی عبوری ورکنگ کمیٹی تشکیل

پلوامہ/تنہا ایاز/ ادبی تنظیم مراز ادبی سنگم  نے جموں کشمیر  میں ادب اور ثقافت کی بے لوث خدمت انجام دی ہے اور آئندہ بھی دیتی رہے گی۔ وبائی بیماری کے سبب پچھلے دو سال میں ادبی سرگرمیوں میں کچھ کمی ضرور آئی  مگر ممبران اس صورت حال میں بھی ادبی اور ثقافتی سرگرمیوں میں پیش پیش رہے ان خیالات کا اظہار مقررین نے اننت ناگ میں ایک   اجلاس پر کیا۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی کشمیر کی معروف ادبی تنظیم  مراز ادبی سنگم کی طرف سے گلستان پارک اننت ناگ میں ایک غیر معمولی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت معروف شاعر قلمکار اعجاز غلام محمد لالو نے کی۔ اجلاس میں تنظیمی سرگرمیوں کے حوالے سے کئی اہم مدوں کو زیر بحث لایا گیا۔اجلاس میں تنظیمی سرگرمیوں کو زیر بحث لاتے ہوئے اظہار اطمنان کے ساتھ تنظیم کی کارکردگی کی سراہنا کی گئی اور کہا گیا کہ مراز ادبی سنگم نے جموں کشمیر  میں ادب اور ثقافت کی بے لوث خدمت انجام دی ہے اور آئندہ بھی دیتی رہے گی۔ وبائی بیماری کے سبب پچھلے دو سال میں ادبی سرگرمیوں میں کچھ کمی ضرور آئی  مگر ممبران اس صورت حال میں بھی ادبی اور ثقافتی سرگرمیوں میں پیش پیش رہے۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ مراز ادبی سنگم کے ممبران کسی بھی صورت حال سے نپٹنے کیلئے تیار رہیں اور نئے نئے طریقے دریافت کرنے کی سعی کرتے رہیں تاکہ ادبی  ثقافتی اور لسانی سرگر میاں مفلوج نہ ہونے پائیں۔ تنظیمی ڈھانچے کو مزید مستحکم بنانے کے لئے ایک 10 رکنی عبوری ورکنگ کمیٹی تشکیل دی گئی تاکہ مراز ادبی سنگم کے صدارتی اور جنرل سیکرٹری کے انتخابات ہونے تک تنظیم کے معاملات عدم توجہی کا شکار نہ ہونے پائیں۔اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ ایک ماہ کے اندر مراز ادبی سنگم کے انتخابات عمل میں لائیں جائیں اور ادبی سرگرمیوں میں سرت لائی جائے اجلاس میں جنوبی کشمیر کے نمائندہ قلم کاروں نے شرکت کی جن ڈاکٹر محمد شفیع ایاز، قمر حمید اللہ، رشید سرشار، یوسف جہانگیر، اظہار مبشر، شبیر حسین شبیر، ڈاکٹر شوکت شفا، بشیر زائر، پروفیسرنثار ندیم، ڈاکٹر شیدا حسین شیدا، مشروع نصیب آبادی، نادر احسن، اشرف راوی، رشید صدیقی اور منظور خالد نے شرکت کی۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں