67

اپنی پارٹی یوتھ کا سالار اننت ناگ میں کنونشن

تبدیلی کے سیاسی کاررواں میں نوجوانوں کا استقبال ہے:رفیع احمد میر

اننت ناگ،28اگست:اپنی پارٹی نے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں سالار کے موقع پر نوجوانوں کے کنونشن کا اہتمام کیا۔ سابقہ ایم ایل اے پہلگام اور پارٹی جنرل سیکریٹری رفیع احمد میر کی قیادت میں منعقدہ کنونشن میں بلاک ڈولپمنٹ کونسل چیئرمین بشیر احمد، اپنی پارٹی ڈی ڈی سی امیدوار گل کولے، زونل کارڈی نیٹر غلام محی الدین راتھر اور مظفر احمد نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نوجوان مثبت سیاسی تبدیلی کا محرک ہیں لیکن اگر نوجوانوں کو انتظامی رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑے تو ترقیاتی عمل بُری طرح متاثر ہوتا ہے۔ روایتی سیاسی جماعتوں نے جموں وکشمیر کے نوجوانوں کے کھوکھلے وعدوں اور جذباتی نعروں سے دھوکہ دیا۔ انہوں نے کہاکہ سیاسی سرگرمیوں میں نوجوانوں کی شمولیت سے جموں وکشمیر میںناقابل ِ تصور بلندیوں کو حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ حکومتی ضمانتوں کے فقدان کے باوجود اننت ناگ خاص کر پہلگام کے نوجوانوں نے زندگی کے مختلف شعبہ جات میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منایا ہے۔ میر نے مزید کہاکہ اپنی پارٹی روز ِ اول سے ہی جموں وکشمیر کے نوجوانوں کی سیاسی، سماجی اور اقتصادی ترقی کی حمایت کرتی رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیاکہ اپنی پارٹی لوگوں کی ترقی کی بات کرے گی اور کبھی بھی لوگوں کے جذبات کے ساتھ سیاست نہیں کھیلی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں