57

احسن میموریل فاوندیشن کی طرف سے آج ایک اہم ادبی تقریب کا انعقاد

تقریب میں نامور صوفی شاعر رمضان پھوپھ کا شعری مجموعہ ’’ لالو یہ کتیوٗ آلو گو ‘‘ کی نقاب کُشائی ہوئی

 

حاجن/۲۸؍ اگست//احسن میموریل فاوونڈیشن جے کے کی طرف سے آج گورنمنٹ ہایی اسکول بانیاری شرقی میں ایک اہم ادبی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں نامور صوفی شاعر رمضان پھوپھ کا شعری مجموعہ جو کشمیری زبان کے جواں سال ادیب اور سکالر ڈاکٹر ریاض الحسن اور ڈاکٹر عادل محی الدین نے ترتیب دی ہے۔ معروف سکالر ، ماہرِ تعلیم اور جموں کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کے سابق ڈاریکٹر ( اکیڈمِکس) جناب ملک غلام حسن نے تقریب کی صدارت کی جبکہ ایس ڈی ایم سوناواری جناب ڈاکٹر بشیر احمد لون صاحب نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے تقریب میں شرکت کی۔ وادی کے معروف قلمکار الحاج عبدالاحد حاجنی ، ہیڈ ماسٹر ہائی اسکوٗل بانیاری شرقی جناب عبدالرشید ڈار صاحب بھی ایوان صدارت میں موجود رہے۔ تقریب کا آغاز باقاعدہ تلاوتِ کلام پاک سے ہوا جسکی سعادت مولوی معراج الدین نے حاصل کی اور اسکے بعد نعت رسولِ مقبوٗلؐ پیش ہوا جس کی سعادت ابراہیم یوسف کو نصیب ہوئی۔ احسن میموریل فاونڈیشن سے وابستہ دو ممبران نذیر جاوید اور نور محمد عادل نے شعری مجموعہ کے حوالے سے دو الگ الگ مفصل اور مدلل مقالے پیش کئے۔ جن میں انہوں نے رمضان صاحب کی ادبی و روحانی زندگی کے مختلف پہلو ئوں کو اُجاگرکیا۔ اس موقعہ پر باضابطہ طور احسن میموریل فاونڈیشن کو وجود میں لایا گیا ۔ خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے صدر احسن میموریل فاونڈیشن الحاج عبدالاحد حاجنی نے جہاں مہمانوں کا استقبال کیا وہی انہوں نے فاونڈیشن کے تعارف کے ساتھ ساتھ اسکے آئندہ لائحہ عمل کی بھی ذکر کی۔ مہمانِ خصوصی جناب ڈاکٹر بشیر احمد لون صاحب نے اپنے بیان میں ریشیت اور صوفیت پر روشنی ڈالی اورا یسے پروگراموں کو بار بار منعقد کرنے کی ضرورت کو اُجاگر کیا۔ اپنے صدارتی خطبے میں جناب ملک غلام حسن صاحب نے نہ صرف رمضان صاحب کی شاعری کی خوبیوں کے حوالے سے بات کی بلکہ ترتیب کاروں کو اُن کی محنت اور لگن سے یہ مواد جمع کرنے پر اُن کو مرحبا کیا۔اس موقعے پر جواں سال موسیقار ارشد مارگو نے اپنی سُریلی آواز سے مہمانوں اور مقامی باشندوں کو محظوظ کیا انہوں نے اس موقعے پر کلام رمضان پھوپھ پیش کرکے حاضرین پر وجد طاری کی۔دوسری نشست میں محفل مشاعرہ کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس کی صدارت کشمیری زبان و ادب کے مشہوٗر شاعر ، ادیب ، نقاد اور محقق جناب اے ۔کے شمسؔ نے کی ۔ ایوانِ صدارت شہباز ہاکباری اور صوفی شوکت بھی موجود رہے ۔مشاعرے میں ضلع بھر کے جوان و بزرگ شاعروں نے حصہ لیا۔ جن میں علی محمد آکاش، محی الدین گُل، ساگرؔ سرفراز، تنویر مقبول ، فاروق عطیبؔ ، صوفی شوکت، میر طارق رسول ،فاروق پرنگی اور نذیر جاوید شامل ہیں۔ تقریب میں وادی کے اکناف و اطراف سے آئے ہوئے درجنوں قلمکاروں ، سکالروں اور صحافت سے وابستہ افراد نے شرکت کی جن میں خاص طور سے پروفیسر جی ایم خان، ماسٹر حمید اللہ پرے، شیخ سلیم بِن احمد ، معراج الدین پھپھو ، اعجاز گلزار ، محمد اسلم پھپھو ، امتیاز عاشق ، سہیل فاروق ، جاوید بن شفیع کے علاوہ مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ آخر پر احسن فاونڈیشن کے نائبِ صدر جناب نذیر جاوید نے تحریکِ شُکرانہ پیش کیا جبکہ فاونڈیشن کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر عادل محی الدین نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں