100

ریاست کے کئی وفود وزیر اعلیٰ سےملاقی

جموں// ریاست کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے کئی وفود نے آج وزیرا علیٰ محبوبہ مفتی کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں اپنے اپنے مشکلات کے بارے میں جانکاری دی۔تجرشریف کے لوگوں کے ایک وفد نے اس علاقے کو پلگرم سیاحتی نقشے پر لانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے شالہ پورہ واٹر سپلائی سکیم اور تجرشریف ریسونگ سٹیشن کو جلد ازجلد مکمل کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔وفد نے وزیر اعلیٰ کو علاقے کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔جموں شہر کے ٹیکسی آپریٹروں کے ایک وفد نے بھی وزیرا علیٰ کے ساتھ ملاقات کی اور اپنے معاملات ان کے سامنے رکھے ۔ وفد نے مختلف سٹینڈوں پر پارکنگ فیس معاف کرنے ، شاہراہوں پر سپیڈ کو قابو کرنے کے آلات میں معقولیتانے اور آن لائن بکنگ کا نظام متعارف کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ وفد نے جموں اور اس کے ملحقہ علاقوں میں سچیت گڈھ جیسے مزید مقامات کی نشاندہی کرنے کا مطالبہ کیاتاکہ صوبے میں سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ مل سکے ۔نوشہرہ کے ایک وفد نے بھی محبوبہ مفتی کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں اپنے مطالبات سے آگاہ کیا۔ زینہ گیر کے ایک وفد نے علاقے میں انتظامی یونٹوں میںمعقولیت لانے ، تعلیمی بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کرنے اور اُن کسانوں کو معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا جن کی اراضی ولر بیراج پروجیکٹ کے لئے استعمال میں لائی گئی ہے ۔لنگیٹ کے ایک وفد نے بھی وزیرا علیٰ کے ساتھ ملاقات کی اور اسی طرح کے کچھ مطالبات اُن کی نوٹس میںلائے ۔وزیرا علیٰ نے وفود کو یقین دلایا کہ ان کی طرف سے اُجاگر کئے گئے مطالبات پر ہمدردارنہ غور کر کے انہیں مقررہ مدت کے اندر حل کرانے کے لئے مناسب کارروائی بھی عمل میںلائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں