سب ڈسٹرکٹ ہسپتال میں 6ڈاکٹر غیر حاضر پائے گئے 107

سب ڈسٹرکٹ ہسپتال میں 6ڈاکٹر غیر حاضر پائے گئے

6غیر حاضر ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کیلئے تحصیلدار نے کی سفارش
سرینگر/26اگست/سی این آئی// سوپور میں تحصیلدار نے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال کا اچانک دورہ کیاجس دوران انہوںنے ہسپتال میں تعینات 6ڈاکٹروں کوغیر قانونی طور پر ڈیوٹی سے غیر حاضر پایا اور ان کے خلاف کارروائی کی سفارش کی ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور میں سب ڈسٹرکٹ ہسپتال سوپور میں چھ ڈاکٹروں کو غیر حاضر پایا گیا ۔ تحصیلدار سوپور منظور احمد نے ٹیم کے ہمراہ ہسپتال کا اچانک دورہ کیا جہاں ڈیوٹی سے چھ ڈاکٹروںکو غیر حاضر پایا گیا ۔ ان ڈاکٹروں میں ڈاکٹر محمد اشرف کنسلٹنٹ سرجن، ڈاکٹر محدم سلطان ایم او، ڈاکٹر محمد سلیم چستی ، ڈاکٹر مدثر نذیر ، ڈاکٹر ایم رفیع اور ڈاکٹر شیخ دائودشامل ہیں ۔ تحصیلدار موصوف نے ان کے خلاف شکایت درج کرلی اور اٹنڈنس شیٹ کو بلاک میڈیکل آفیسر سوپور کو پیش کیا گیا اس سلسلے میں غیر حاضر ڈاکٹروں کے خلاف سخت کارروائی کی سفارش بھی کی گئی ۔ اس دوران تحصیلدار موصوف نے یہ دورہ ڈی سی بارہمولہ کی ہدایت پر انجام دیا گیا تھا تاکہ ہسپتال کا نظم و نسق بہتر رہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں