کشمیر آنے کے دوران سفر میں لکھنو کا کنبہ ہنوز لاپتہ ڈھونڈنے کیلئے رام بن اور اودھمپور کے بیچ تلاشی مہم میں تیزی لائی گئی 60

کشتواڑ میں 27جولائی کو بادل پھٹنے کے بعد سیلابی ریلے میں بہنے والے ہنوز لاپتہ

30ویں روز بھی تلاش جاری ، ٹیم کو کوئی کامیابی نہیں ملی ، خصوصی ٹیم بھی لاپتہ افراد کا پتہ لگانے میں ناکام
سرینگر/26اگست/سی این آئی// گزشتہ ماہ 27جولائی کو دوران شب بادل پھٹنے کے نتیجے میں سیلابی ریلی میں بہنے والے 19افراد کو ابھی تک کوئی اتہ پتہ نہیں چل سکا ہے ۔ اس دوران انتظامیہ کی جانب سے لاپتہ افراد کو ڈھونڈ نکالنے کی کارروائی جاری رکھی گئی ہے جس میں ایس ڈی آر ایف ، پولیس اور مقامی لوگ اس کام میں جڑے ہوئے ہیں تاہم 30دنوں کا عرصہ گزرجانے کے باجود کوئی کامیابی ہاتھ نہیں لگی ہے ۔ کرنٹ نیو زآف انڈیا کے مطابق گزشتہ ماہ 27اور 28جولائی کی درمیانی رات کو کشتواڑ میں بادل پھٹنے کا واقع پیش آیا جس نے اپنے ساتھ درجنوں رہائشی مکانات سمیت سینکڑوں ڈھانچوںکو بہالیا جبکہ اس واقعے میں قریب 8افراد کی موت واقع ہوئی تھی جس میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے ۔ جبکہ 19افراد لاپتہ ہوئے تھے جن کا ہنوز کوئی اتہ پتہ نہیں چل رہا ہے ۔ اس دوران پولیس ، انتظامیہ اور این ڈی آر ایف کی ٹیمیں بچائو کارروائیوں میں لگی ہوئی ہے۔اور لاپتہ افراد کو ڈھونڈنے کیلئے ہیلی کاپٹر کا بھی استعمال کیا جارہا ہے ۔ذرائع کے مطابق علاقے میںپولیس، انتظامیہ ، این ڈی آر ایف اور مقامی نوجوانوں کی جانب سے بچاو اور امدادی کارروائی جاری ہے تاہم لاپتہ افراد کو ڈھونڈنے کی کوئی کامیابی نہیں مل رہی ہے ۔ اس دوران ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ضلع انتظامیہ نے مرکزی سرکار سے رابطہ کرکے دلی سے خصوصی ٹیم روانہ کرنے کی سفارش کی تھی تاکہ لاپتہ افراد کو پتہ لگایا جاسکے تاہم دلی کی خصوصی ٹیم بھی لاپتہ افراد کا پتہ لگانے میں کامیاب نہیں ہوئی ۔لاپتہ افراد میں 60سالہ ساجا بیگم اہلیہ غلام محی الدین ، 31سالہ خورشید احمد ولد محمد اقبال، فداحسین 26سالہ ولد محمد رمضان ،40سالہ محمد شریف ولد غلام رسول ، 22برس کی المینہ تبسم دختر محمد اقبال، ماتا بیگم 45برس اہلیہ لالہ تانترے ، 70سالہ غلام محمد ولد غلام رسول ، 18سالہ فاضل حسین ولد رستم علی چوپان، 50سالہ طارق حسین ولد نذیر احدم 40سالہ زرینہ بیگم اہلیہ طارق حسین، 45سالہ ماتا بیگم اہلیہ غلام رسول ، 56سالہ فاطمہ بیگم اہلیہ غلام احمد کے علاوہ 45سالہ بشیر احمد ولد رستم علی ، بیگم 45برس اہلیہ عبدالرحمان ، 38برس کی شریفہ بیگم اہلیہ غلام محمد ، 22برس کا شاکر حسین ولد غلام احمد ، 65برس کا غلام احمد ولد عبدالعزیز ، زبیدہ بانو عمر 25برس دختر غلام احمد اور خالد ولد حاجی گمی شامل ہیں۔ان فراد کو ڈھونڈنے کی کارراوئی میں گزشتہ ایک ماہ سے ایس ڈی آر ایف ، پولیس اور مقامی لوگ شامل ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں