ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی.

جنوبی قصبہ قاضی گنڈ میں ٹرین کی ٹکر سے 50 سال کی خاتون لقمہ اجل بن گئیں فہمیدہ.

کشمیر یونیورسٹی معاشی اقتصادی اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے بہتر خدمات انجام دینے کی صلاحیت رکھتی ہے

   117 Views   |      |   Saturday, May, 28, 2022

تشدبد امنی کسی بھی ملک ریاست کے لئے سم قاتل اور ترقی کیلئے سب سے بڑی رکاوٹ/ ایل جی سنہا

سرینگر25اگست/ تشدد کو کسی بھی ملک ریاست کے امن ترقی اور خوشحالی کے لئے سم قاتل قرار دیتے ہوئے جموں وکشمیرکے لیفٹنٹ گورنر نے کشمیر یونیورسٹی کے19وی کنوکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر یونیورسٹی معاشی اقتصادی اوراعلیٰ تعلیم کے لئے بہتر خدمات انجام دے سکتی ہے 2020کی نئی تعلیمی پالسی کوطلاب کے لئے اہمیت کاحامل قراردیتے ہوئے انہوںنے کہاکہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی خاطر طلاب کواپنی صلاحیتوں کوبر پورمظاہراہ کرنا ہوگا ۔اے پی آ ئی کے مطابق کشمیر یونیورسٹی کے 19وی کنوکیشن سے خطاب کرتے ہوئے یونیورسٹی کے وائس چانسلراور جموںو کشمیرکے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ کشمیر یونیورسٹی علم کاخزانہ ہے او راس دانشگاہ کویہ صلاحٰیت حاصل ہے کہ وہ اعلیٰ تعلیم اور جموںو کشمیر کی معاشی اور اقتصادی حالت کوبہتربنانے میں اپنی خدمات انجام دے سکتی ہے ۔انہوںنے کہا کہ جموںو کشمیرکے نوجوانوں میں صلاحٰتیوں کی کوئی کمی نہیں ہے وہ ترقی کی منزلوں تک پہنچ سکتے ہے تاہم انہیں ایک بہترپلیٹ فارم کی ضرورت ہے ۔اور سرکارنے اس سلسلے میں کئی طرح کے اقدامات اٹھائے ہے تاکہ نئی نسل کوترقی کی منزلوںلے جانے میں ایک پلیٹ فارم دستیاب رکھاجائے ۔انہوںنے کہاکہ دورجدید میں اعلیٰ تعلیم انتہاء لازمی ہے اور تب تک کوئی قوم ترقی کی منزلوں پرنہ تو گامزن ہوسکتی ہے او رنہ ہی چلینجوں سے نمٹنے کیلئے اقدامات اٹھاسکتی ہے جب وہ اعلیٰ تعلیم کی مالک ہو۔لیفننٹ گورنر نے گولڈمیڈل حاصل کرنے والے طلاب کومبارک بادپیش کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنی ان صلاحیتوں کوجموںو کشمیر میں امن ترقی اور خوشحالی کویقینی بنانے کے لئے استعمال کرے 2020کی نئی تعلیمی پالسی کووقت کی اہم ضرورت قراردیتے ہوئے لیفٹننٹ گورنر نے کہاکہ جموںو کشمیر سے تعلق رکھنے والے طالب کواعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے تمام ترسہولیات بہم رکھنا سرکار کی ذمہ داری ہے اورسرکار اپنے اس وعدے کونبہانے کے لئے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑ رہی ہے ۔لیفٹنٹ گورنر نے کسی بھی ملک ریاست یامرکزی زیرانتظام علاقے کیلئے امن کولازمی قراردیتے ہوئے کہاکہ جموںو کشمیرکے نوجوانوں کوچاہئے کہ وہ امن قائم کرنے کی خاطر اپنارول اداکرے ۔اور بدامنی ملک دشمنی کاقلع قمع کرنے کی خاطر صف آرراء ہوجائیں ۔انہوںنے تشددبدامنی کسی بھی ملک یاریاست کے لئے ناقابل قبول قراردیتے ہوئے کہاکہ تشدد جرائم کی آماجگاہ کوجنم دیتی ہے اور وہ قوم کبھی بھی ترقی کی منزلوں پرگامزن نہیںہوسکتی ہے جوتقریب کاری کے درپرہے۔ انہوںنے کہاکہ جموںو کشمیرکے لوگوں نے ہمیشہ امن کاساتھ دیاہے اور ہم امیدکرتے ہے کہ جموںو کشمیرمیں امن کی فضاء دوبارہ لوٹ آ ئی ہے او راسے مزیدمضبوط بنانے کے لئے ہرمکتب ہائی فکرسے تعلق رکھنے والے افراداپنارول اداکرینگے ۔انہوںنے کشمیر یونیورسٹی میں زیرتعلیم گریجویٹ پوسٹ گریجویٹ طلاب کومبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا اس دانشگاہ نے عظیم ہستیوں کولاکرکھڑاکردیاہے اور اس دانشگاہ سے فارغ ہونے والے طلاب اپنی صلاحیتوں کوجموںو کشمیرکے مستقل کے خاطراستعمال میں لائے تاکہ جموں وکشمیرملک میں ایک منفرد مقام حاصل کرسکے ۔

متعلقہ خبریں

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت میرک شاہ صاحب ؒ کے سالانہ عرص مبارک باد.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی آغوش میں چلے گۓ۔ کونہِ بل علاقے میں کھیتوں.

جنوبی قصبہ قاضی گنڈ میں ٹرین کی ٹکر سے 50 سال کی خاتون لقمہ اجل بن گئیں فہمیدہ بانو زوجہ بشیر احمد ساکنہ پازنتھ نامی.

سرینگر کے صورہ اور اونتی پورہ کے آگہانجی پورہ علاقوں میں فوج و فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین مسلح تصادم آرائیوں.

سرینگر /26مئی جنوبی قصبہ اونتی پورہ کے آگہناز پورہ علاقے میں جمعرات کی شام فوج و فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین.