ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

سرینگر / 24مئی /این این این //سرینگر کے صورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی.

سرینگر / 24مئی /این این این//نیشنل کانفرنس کے اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد.

سرینگر / 24مئی /این این این /جنوبی ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقے میںسڑک کے المناک.

سکاسٹ جموں کے دو سابق وائس چانسلر، کنٹرول، رجسٹرار اور دیگر افسران کے خلاف

   108 Views   |      |   Wednesday, May, 25, 2022

سکاسٹ جموں کے دو سابق وائس چانسلر، کنٹرول، رجسٹرار اور دیگر افسران کے خلاف

انسداد رشوت ستانی نے کیا چارج شیٹ دائر

سرینگر/25اگست/انسداد رشوت ستانی بیورو نے جموں سکاسٹ کے 2سابق وائس چانسلروں، کنٹرولر، رجسٹرارکے علاوہ متعدد افسران کے خلاف بے ضابطگیوں اور غیر قانونی تقرریوں کے الزام میں چارج شیٹ دائر کیا ہے ۔ ستم ظریفی یہ ہے کہ ایک وائس چانسلر کی علم میں غیر قانونی تعیناتی ہونے کے باوجود بھی انہوںنے تقرری عمل میں لائی ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) نے سکاسٹ جموں شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچر اینڈ ٹیکنالوجی کے 2سابق وائس چانسلروں ، کنپٹرولر ، رجسٹرار اور ڈپٹی رجسٹرار کے خلاف غیر قانونی طریقے سے تقرری عمل میں لانے کے الزام میں اینٹی کورپشن کورٹ میں چارج شیٹ دائر کیا ہے ۔ معلوم ہوا ہے ملزمات میں سابق وائس چانسلر جس نے خود ہی استفادہ حاصل کرنے والے کے خلاف کورٹ میں شکایت درج کی تھی نے ہی سینئر سکیل میں ملزم کی تقرری عمل میں لائی ہے ۔ اس سلسلے عدالت کی جانب سے تحقیقات کے حوالے سے احکامات کے بعد اینٹی کورپشن بیورو نے نئے سرے سے تحقیقاتی عمل شروع کرنے کے بعد اس کیس میں چارج شیٹ دائر کی ۔ اے سی بی کی جانب کرپشن ، بے ضابطگیوں اور غیر قانونی طریقے سے تعیناتی عمل میں لانے کے الزام میں جن ملزمان کے خلاف چالان پیش کیا گیا ہے ان میں سنجے شرماء ، ڈپٹی رجسٹرار، ہشمت اللہ خان، سابق وائس چانسلر سکاسٹ جموں ، ناگیندر شرما سابق وائس چانسلر ، رمیش کمار شرما ء سابق رجسٹرار، راکیش موہن بھگت ، سابق ڈائریکٹر ریذیڈنٹ انسٹریکشن ، وجے کمار سوئی سابق کنمپٹرولر اور اشوک کمار کول سابق ڈپٹی رجسٹرار سکاسٹ جموں شامل ہیں۔ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر زیر نمبر 2/2016درج کیا گیا تھا اور یہ شکایت اُس وقت کے وائس چانسلر ناگیندر شرما نے ہی درج کروائی تھی ۔ اس کے بعد یہ معاملہ اینٹی کرپشن سپیشل جج جموں کو منتقل کیا گیا تھا جنہوںنے اس معاملے کی نئے سرے سے تحقیقات کے احکامات صادر کئے تھے ۔

متعلقہ خبریں

سرینگر / 24مئی /این این این //سرینگر کے صورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں پولیس اہلکار اور اس کی بیٹی.

سرینگر / 24مئی /این این این//نیشنل کانفرنس کے اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد اکبر لون اور جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے دھان.

سرینگر / 24مئی /این این این /جنوبی ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقے میںسڑک کے المناک حادثے میں 23سالہ موٹر سائیکل سوار لقمہ.

سرینگر / 24مئی /این این این //جنوبی ضلع کولگام کے ادی بل وٹو علاقے میں نالہ ویشو کے نزدیک ایک عدم شناخت شہری کی نعش.

نوٹ گزشتہ برسوں کے افسانوی ایونٹس کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے ولر ادبی فورم نے اس سال بھی فن افسانہ کو فروغ دینے کے.