تیجسوینی اسکیم کے تحت عمر کی حد35سے بڑھا کر40کی جائے:امتیاز راتھر 53

تیجسوینی اسکیم کے تحت عمر کی حد35سے بڑھا کر40کی جائے:امتیاز راتھر

ہر کاروباری خاتون کو پروجیکٹ شروع کرنے کا موقع دیاجانا چاہئے

سرینگر، اگست25//اپنی پارٹی صوبائی یوتھ کارڈی نیٹر کشمیر امتیاز راتھر نے انتظامیہ سے گذارش کی ہے کہ سال 2021کو خواتین کے لئے شروع کی گئی تیجسوینی اسکیم کے تحت عمر کی حد35سے40کی جائے۔ یہاں جاری ایک بیان میں راتھر نے کہاکہ تیجسوینی اسکیم نے خواتین کو ایک موقع فراہم کیا ہے جو اپنا کاروبار شروع کرنا چاہتے ہیں اور یہ اسکیم دیرینہ مطالبے کی تکمیل ہے۔ انہوں نے کہاکہ ’’یہ اسکیم خواتین کے لئے انتہائی فائیدہ مند ہے کیونکہ بہت ساری خواہشمند خواتین کو اپنے پروجیکٹوں کو شروع کرنے کے لئے پیسے نہیں تھے، قابل ِ ستائش ہے کہ حکومت نے جموں وکشمیر کی خواتین کے مفادات کیل ئے ایسا قدم اُٹھا یا،تاہم انہوں نے کہاکہ اِس اسکیم کے تحت زیادہ سے زیادہ خواتین کو فائیدہ پہنچانے کیل ئے عمر کی حد35سے بڑھا کر40کی جائے۔ راتھر نے کہاکہ جب سرکاری ملازمتوںمیں درخواست دینے کے لئے پہلے سے ہی زیادہ عمر کی حد مقرر ہو ، انتظامیہ کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ جو خواتین اپنے چھوٹے پیمانے پر کاروبار شروع کرنے کی خواہش رکھتی ہیں ، اُنہیں اس اسکیم کے ذریعے فائدہ اُٹھانے سے محروم نہ رکھا جائے۔انہوںانتظامیہ پر زور دیا کہ وہ تیجسوینی اسکیم میں عمر کی حد پر نظرثانی کریں اور ان تمام خواتین کو شامل کریں جو 18 سے 40 سال کی عمر کے زمرہ میں آتی ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ خواتین اس کے دائرے میں جذب ہوں اور اُنہیں اپنی مدد کا کافی موقع دیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں