نشاط انصاری کو 21 ؍ ویں برسی پر خراجِ تحسین 59

نشاط انصاری کو 21 ؍ ویں برسی پر خراجِ تحسین

ریڈیو لسنرس ایسو سی ایشن اور دایرئہ ادب دلنہ کی طرف سے آن لائن تقریب

سرینگر//وادی کے نامور ادیب، شاعر، قلمکار، محقق، دانشور، ترجمہ کار اور استاد نشاط انصاری کو اُن کی اکیسویں برسی پر شایانِ شان خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ اس سلسلے میں ریڈیو لسنرس ایسوسی ایشن اور دایرئہ ادب دِلنہ بارہمولہ کی طرف سے ایک آن لائن تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مقررین نے نشاط انصاری کی حیات اور اُن کے ادبی کارناموں کو اجاگر کیا۔ تقریب کی صدارت پروفیسر محمد زماں آزردہ نے کی جبکہ اس تقریب میں پروفیسر بشر بشیر، غلام نبی آتش،عبدالاحد حاجنی،شاہد دلنوی، شہناز رشید، بی این بیتاب، منشور بانہالی، محمد امین بٹ،ظریف احمد ظریف، فیاض تلگامی، نذیر ابنِ شہباز نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔آن لائن تقریب میں نشاط انصاری کی روح کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی اور مقررین نے نشاط انصاری کو ایک اعلیٰ پایہ کا سخن ور، سخن شناس اور سخن گو قرار دیتے ہوئے کشمیری زبان و ادب کے لئے اُنکی گراں قدر خدمات کو سراہا۔تقریب کے صدر پروفیسر محمد زمان آزردہ نے نشاط انصاری کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اُنہیں ہمہ پہلو ادبی شخصیت قرار دیا، جنہوں نے مختلف زبانوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔تقریب پر شاہ طارق نے مہمانوں کا پُرتپاک استقبال کیا اور کہا کہ ایسوسی ایشن ماضی میں بھی ایسے پروگراموں کا انعقاد کرے گی۔پروگرام کی نظامت کے فرائض نوجوان قلمکار اور شاعرہ رُبینہ قریشی نے انجام دئے جبکہ ساحل ڈار نے تکنیکی معاونت کی۔ پروگرام کے آخیر پر نشاط انصاری کے فرزند جمیل انصاری نے ریڈیو لسنرس ایسوسی ایشن،شرکاء اور سامعین نشاط انصاری پر یادگاری تقریب منعقد کرنے پر مُبارباد اور شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں