روزنامہ روشن کشمیر کے مدیر اعلیٰ کے ناناجی ریشی فروٹ کمپنی کے پرایریٹر حاجی غلام حسن ریشی ساکنہ زینہ گیر سوپور103سال کی عمر میں اس دار فانی سے رحلت کرکے خالق حقیقی سے جاملے ۔اس سلسلے میں نگوا سکمز جموں کشمیر گورنمنٹ ایمپلائز کانفرنس اور جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ ،صدر نگوا اشتیاق بیگ،فاطمہ رسول بیگ سرپرست اعلیٰ جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ،سوشیل سودن پریذیڈنٹ جموں کشمیر میڈیکل ایمپلائز فیڈریشن،خالد محمود خان پرزیڈنٹ فشریز ایمپلائز ایسوسی ایشن،ملک غلام حسن صدر ہارٹیکلچر ایمپلائز ایسوسی ایشن،امرین کور صدر صوبہ جموں ایمپلائز کانفرنس وغیرہ نے تعزیت کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک نیک سیرت ،ملنسار اور ہر دلعزیز شخصیت کے مالک تھے ۔مرحوم نے اپنی صد سالہ زندگی میں مختلف شعبوں بالخصوص تجارت ( میوہ صنعت ) میں ایسے کارنامے انجام دئے ہیں جو قابل تحسین اور قابل ستائش ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور جوار رحمت میں جگہ عطاکرے ۔آمین ۔
103
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
