ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

نقب زنی میںملوث دو ملزمان کو مالہ مسروقہ سمیت گرفتار کیا گیا سرینگر //15مئی.

سی یو ای ٹی کے ذریعہ گریجویشن میں فارم داخل کرنے کی 22؍ مئی آخری تاریخ سرینگر.

پولیس نے بھائی بہن سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی سرینگر.

پٹرول،ڈیزل کے داموں میں 15 پیسے کی کمی

   143 Views   |      |   Wednesday, May, 18, 2022

پٹرول،ڈیزل کے داموں میں 15 پیسے کی کمی

وادی میں پیٹرول فی لیٹر 104.34روپے درج کی گئی

سرینگر/24اگست/بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود گھریلو سطح پر منگل کے روز پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 15 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔اس بیچ وادی کشمیر میں پیٹرول کی قیمت فی لیٹر 104.34پیسے درج کی گئی ہے جوکہ گزشتہ پندرہ روز سے مستحکم ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود گھریلو سطح پر منگل کے روز پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 15 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ اس سے قبل اتوار کو پٹرول 35 دن کے بعد 20 پیسے فی لیٹر سستا ہوا تھا۔ اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں بھی 20 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی۔ آج دہلی میں پٹرول 101.49 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 88.92 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔جبکہ وادی کشمیر میں آج پیٹرول کی قیمت فی لیٹر 104.34پیسے درج کی گئی ۔خیال رہے کہ بنگال کے انتخابات کے بعد پٹرول اور ڈیزل کے داموں میں اضافہ کا سلسلہ شروع ہوا تھا اور اب جیسے ہی اتر پردیش سمیت کئی ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کی سرگرمیاں شروع ہوئی ہیں، پھر سے پٹرولیم مصنوعات میں کمی ہو رہی ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کے داموں کمی اور اضافہ کا الیکشن سے تعلق ہے اب اس حقیقت کو عوام بھی بخوبی سمجھنے لگی ہے۔تیل کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق منگل کو دہلی میں پٹرول 15 پیسے سستا ہو کر 101.49 روپے فی لیٹراور ڈیزل 15 پیسے سستا ہو کر 88.92 روپے فی لیٹر ہو گیا۔ بین الاقوامی سطح پرخام تیل کی قیمتوں میں کل ایک بار پھر اضافہ ہوا ، دنیا بھر میں کووڈ-19 کیسز کی تعداد میں اضافے کے باوجود کل ٹریڈنگ کے اختتام پربرینٹ کروڈ 3.39 ڈالر فی بیرل بڑھ کر 68.57 ڈالر فی بیرل اور ڈبلیو ٹی آئی کروڈ بھی 3.28 ڈالر فی بیرل بڑھ کر 65.46 ڈالر پر بند ہوا۔پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر ہر روز صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں

نقب زنی میںملوث دو ملزمان کو مالہ مسروقہ سمیت گرفتار کیا گیا سرینگر //15مئی //این این این// سوپور پولیس نے چوری کا.

سی یو ای ٹی کے ذریعہ گریجویشن میں فارم داخل کرنے کی 22؍ مئی آخری تاریخ سرینگر //15مئی //این این این مولانا آزاد نیشنل.

پولیس نے بھائی بہن سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی سرینگر //15مئی //این این این //جموں کے بانہال.

غلام رسول میرنئے ڈائریکٹر باغبانی کشمیر تعینات سرینگر //15مئی //این این این // جموں و کشمیر حکومت نے اتوار کو انتظامیہ.

کشمیری پنڈتوں کی وادی میں سیکورٹی اور دیگر مسائل پر ہوئی بات چیت پاکستان کی سرپرستی میں ہونے والی ملی ٹنسی نے ہندوؤں.