ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

سرینگر / 24مئی /این این این //سرینگر کے صورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی.

سرینگر / 24مئی /این این این//نیشنل کانفرنس کے اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد.

سرینگر / 24مئی /این این این /جنوبی ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقے میںسڑک کے المناک.

کارڈن اینڈ سرچ آپریشن کے نام پر لوگوں کو لوٹنے والی گینگ بے نقاب

   114 Views   |      |   Wednesday, May, 25, 2022

کارڈن اینڈ سرچ آپریشن کے نام پر لوگوں کو لوٹنے والی گینگ بے نقاب

نقلی ہتھیار ، وردی ،22لاکھ روپے کے زیورات اور نقدی 3.50لاکھ کے علاوہ گاڑی بھی ضبط / ایس پی ویسٹ

سرینگر/24اگست/سرینگر پولیس نے ایک غیر معمولی کارروائی کے تحت تلاشی آپریشنوں کے بہانے مکانوں کو لوٹنے والی گینگ کا پردہ فاش کرتے ہوئے 10افراد کی گرفتاری عمل میںلائی جن کے قبضے سے 5نقلی اے کے 47رائفلیں ، چار نقلی پستول ، تیز دھار والے آلات کے علاوہ 22لاکھ روپے کے زیورات اور نقدی 3.50لاکھ کے علاوہ ایک گاڑی بھی ضبط کر لی گئی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق فوجی وردیوں میںملبوس ہوکر لوگوںکو لوٹنے والے گروہ کا سرینگر پولیس نے پردہ فاش کیا ہے ۔ اس ضمن میں سرینگر کے پارمپورہ علاقے میں ایس پی ویسٹ نے پریس کانفرنس میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس کو ایک شکایات موصول ہوئی تھی کہ کچھ لوگوں سرینگر کے ویسٹ علاقے میں کارڈن اینڈ سرچ آپریشن کے دوران فوجی وردی ملبوس ہوکر مکانوں کو لوٹ لیتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن پارمپورہ میں ایک مقامی باشندہ نے ایک شکایت درج کی تھی کہ تلاشی آپریشن کے دوران وردی میںملبوس کچھ لوگوں نے ان کا مکان لوٹ لیا جس دوران انہوں نے سونا ، نقدی اور سیل فون اڑا لئے ۔ ایس پی ویسٹ پربیت نے میڈیا کو بتایا کہ شکایت ملنے کے بعد ہم نے ایک ایف آئی ار زیر نمبر 107/2021بتاریخ 04مئی درج کر لی اور اس معاملے میں تحقیقات شروع کردی تو اسی اثنا میں ایک اور ایسی ہی شکایت پولیس اسٹیشن میںموصول ہوئی جس کے بعد ایس ڈی پی او مظفر جان اور ایس ایچ او سید جنید کی سربراہی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیکنکی آلات کو بروئے کار لاتے ہوئے پولیس ٹیم نے کئی مقامات پر چھاپے ڈالےجس دوران کچھ مشتبہ افراد کی گرفتار ی عمل میںلائی گئی ہے اور ان کی تفتیش کے دوران انہوںنے اعتراف کیا کہ وہ چوری کے واقعات میںملوث ہے ۔ ایس پی کے مطابق تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ گینگ میںموجود افراد ان مکانوں پر ڈاکہ دالتے تھے جہاں شادی ہوئی ہوتی ہے یا ہونے والی ہوتی ہے جس دوران وہ وہاں سے سونا اور نقدی اڑا لیتے تھے ۔ ایس پی کے مطابق ابھی تک اس معاملے میں دس افراد کی گرفتاری عمل میںلائی گئی ہے جبکہ آنے والے دنوں میںمزید گرفتاریاں متوقع ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گینگ میںموجود افراد فوجی وردی میںملبوس ہوکر گھروں میں داخل ہوتے تھے جس دوران وہ تلاشی کے بہانے افراد کنبہ کو ایک ہی کمرے میںبند کرکے سونا اور دیگر چیزیں لوٹ لیتے تھے ۔ انہوںنے مزید کہا کہ گینگ میں موجود تمام افراد مقامی ہے اور وسطی ضلع بڈگام سے تعلق رکھتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

سرینگر / 24مئی /این این این //سرینگر کے صورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں پولیس اہلکار اور اس کی بیٹی.

سرینگر / 24مئی /این این این//نیشنل کانفرنس کے اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد اکبر لون اور جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے دھان.

سرینگر / 24مئی /این این این /جنوبی ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقے میںسڑک کے المناک حادثے میں 23سالہ موٹر سائیکل سوار لقمہ.

سرینگر / 24مئی /این این این //جنوبی ضلع کولگام کے ادی بل وٹو علاقے میں نالہ ویشو کے نزدیک ایک عدم شناخت شہری کی نعش.

نوٹ گزشتہ برسوں کے افسانوی ایونٹس کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے ولر ادبی فورم نے اس سال بھی فن افسانہ کو فروغ دینے کے.