کولگام کے چیان دیوسر علاقہ میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین معرکہ آرائی 60

پیٹھ سیر سوپور علاقے میں 15گھنٹوں کی طویل معرکہ آرائی

لشکر اور ٹی آر ایف سے وابستہ تین مقامی جنگجو جاں بحق ، رہائشی مکان مکمل طور پر تباہ / آئی جی پی

سرینگر/24اگست/شمال و جنوب میں سرگرم جنگجوئوںکے خلاف آپریشنوں میں تیزی کے بیچ آلوچی باغ سرینگر جھڑپ سے کچھ گھنٹوں بعد ہی سوپور کے پیٹھ سیر علاقے میں قریب 15گھنٹوں تک جاری رہنے والی جھڑپ میں ٹی آر ایف اور لشکر طیبہ سے وابستہ تین مقامی جنگجو جاں بحق ہو گئے جبکہ رہائشی مکان کو نقصان پہنچ گیا ۔ آئی جی پی کشمیر نے جھڑپ میں تین مقامی جنگجوئوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ امسال ابھی تک مختلف جھڑپوں میں 102جنگجوئوںکو ہلاک کیا گیا ۔ سی این آئی کو دفاعی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پیٹھ سیر سوپور علاقے میں تین جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج کے 53آر آر، 179بٹالین سی آر پی ایف اور جموں کشمیر پولیس نے مشتر کہ طور علاقے کو سوموار کی شام دیر گئے محاصرہ میںلیا اور وہاں تلاشی آپریشن شروع کر دیا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جونہی سیکورٹی فورسز نے علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیاتو 11بجکر 30منٹ پر ایک رہائشی مکان میں چھپے بیٹھے جنگجوئوں نے فرار ہونے کی کوشش میں فورسز پر فائرنگ کی جس کے ساتھ ہی علاقے میں دو بددو جھڑپ شروع ہوئی۔ ذرائع کے مطابق اسی دوران فورسز کی اضافی کمک علاقے کی جانب روانہ کی گئی جنہوں نے پورے علاقے کو سیل کر دیا اور جنگجوئوںکے فرار ہونے کے تمام راستے سیل کر دئے گئے۔ذرائع کے مطابق ابتدائی جھڑپ کے ساتھ ہی علاقے میں شدید گولیوں کا تبادلہ ہواور علاقے کو مکمل طور پر سیل کیا گیا تاکہ جنگجو ئوں کو فرار ہونے کا موقعہ نہ ملا۔ ذرائع کے مطابق ابتدائی فائرنگ کے بعد کچھ دیر تک فائرنگ کا سلسلہ رک گیا اور مکان میںموجود تینوں جنگجوئوں کو خود سپردگی کرنے کی پیشکش کی گئی تاہم انہوں نے پیشکش ٹھکرادی اور جوابی فائرنگ کی ۔ فائرنگ کے ساتھ ہی تمام راستوں کو سیل کر دیا گیا اور محصور جنگجوئوںکے خلاف آپریشن شروع کر دیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ علاقے میںمنگل کی صبح تک وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا اور منگل کی صبح سیکورٹی فورسز نے اس مکان جس میں جنگجو موجود تھے کو دھماکہ سے اڑا دیا اور مکان سے دیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ جونہی علاقے میں گولیوں کا تبادلہ تھم گیا تو وہاں سے سیکورٹی فورسز نے تین جنگجوئوں کی نعشیں بر آمد کر لی جن کی شناخت فیصل فیاض ولد فیاض احمد ٹھوکر اکن کاپرن شوپیان ، غلام مصطفیٰ شیخ ولد عبدالاحد شیخ ساکنہ ٹیکی پورہ کپوارہ اور رمیز احمد گنائی ولد عبد المجید گنائی سکنہ زیپور دھرمتی ، شوپیان کے بطورہوئی ہے جبکہ تینوں جنگجوئوں کا تعلق تعلق لشکر/ٹی آر ایف سے تھا۔ادھر آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے جھڑپ میں تینوں جنگجوئوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جھڑپ میں تین جنگجوئوں کی ہلاکت کے ساتھ ہی امسال مسلح جھڑپوں کے دوران مارے گئے جنگجوئوں کی تعداد 100سے تجاویز کر گئیں ۔ پولیس نے سماجی وئب سائٹ ٹویٹر پر آئی جی پی کشمیر کا حوالہ دیتے ہوئے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ جموںکشمیر پولیس ، سی آر پی ایف اور فوج کی مشتر کہ کارورائیوں کے نتیجے میں امسال ہم ابھی تک 102جنگجوئوںکو ہلاک کرنے میںکامیاب ہو گئے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں