ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی.

جنوبی قصبہ قاضی گنڈ میں ٹرین کی ٹکر سے 50 سال کی خاتون لقمہ اجل بن گئیں فہمیدہ.

’عالمی فلاح کا منتر قومی تعلیمی پالیسی میں مضمر

   121 Views   |      |   Saturday, May, 28, 2022

’عالمی فلاح کا منتر قومی تعلیمی پالیسی میں مضمر

کشمیر سے کنیا کماری تک مرکزی پالیسی کا یکساں نفاذ ہوگا/دھرمیندر پردھان

سرینگر/24اگست/مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے کہا ہے کہ قومی تعلیمی پالیسی 21ویںصدی میں جموں کشمیر سمیت ملک کے تمام شہروں میں نئی نسل کو تیار کرے گی جوعالمی سطح پر فلاح و بہبود کے کاموں کی قیادت کرے گی۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے منگل کو کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی 21 ویں صدی میں ہندوستان کی نئی نسل کو تیار کرے گی جن کی قیادت میں عالمی فلاح و بہبود کی قیادت ہوگی۔انہوںنے کہا کہ جموں کشمیر سے کنیا کماری تک اس پالیسی کا یکساں نفاذ ہوگا۔ قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی ) کے نفاذ کے ایک سال کی کامیابیوں پر تیار کردہ کتابچہ جاری کرنے کے بعد مسٹر پردھان نے آج کہا کہ گزشتہ ایک سال اور ایک ماہ کی کامیابیوں کو دیکھ کر اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے۔ گزشتہ چار پانچ برسوں میں وزارت تعلیم اور سماجی انصاف وتفویض کی وزارت نے ایسا طریقہ اختیار کیا ہے ، جس سے ’سب کا ساتھ ، سب کا وکاس اور سب کا وشواس‘ کو بحال کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ کتابچہ قومی تعلیمی پالیسی کی کامیابیوں کے اعداد و شمار حاصل کرنے کا مسودہ نہیں بلکہ 21 ویں صدی میں ہندوستان کی قیادت میں عالمی فلاح و بہبود کا مسودہ ہے۔ اس میں علم کے ذریعے کردار کی تعمیر اور کردار سازی کے ذریعے قوم کی تعمیر کا تصور ہے جو صدیوں سے ہندوستان کی روایت رہی ہے۔مرکزی وزیر نے قومی تعلیمی پالیسی کے عملدرآمد کے ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر وزارت تعلیم کے اسکولی تعلیم اور محکمہ خواندگی کے ذریعہ تیار کتابچہ کا اجرا کرنے کے علاوہ ’نپْن بھارت مشن‘،ورچوول لائیو کلاس رومز اور ورچوول لیبز کے ذریعے ایک جدید ڈجیٹل لرننگ پلیٹ فارم مہیا کرانے کیلئے این آئی او ایس کا ورچوول اسکول اور این سی آر ٹی کا متبادل تعلیمی کلینڈر 2021-22 کو لانچ کیا۔ اس کے علاوہ معذور بچوں کے لیے این سی ای آر ٹی کی تیار کردہ مزاحیہ کتاب ’پریا‘ بھی جاری کی۔

متعلقہ خبریں

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت میرک شاہ صاحب ؒ کے سالانہ عرص مبارک باد.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی آغوش میں چلے گۓ۔ کونہِ بل علاقے میں کھیتوں.

جنوبی قصبہ قاضی گنڈ میں ٹرین کی ٹکر سے 50 سال کی خاتون لقمہ اجل بن گئیں فہمیدہ بانو زوجہ بشیر احمد ساکنہ پازنتھ نامی.

سرینگر کے صورہ اور اونتی پورہ کے آگہانجی پورہ علاقوں میں فوج و فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین مسلح تصادم آرائیوں.

سرینگر /26مئی جنوبی قصبہ اونتی پورہ کے آگہناز پورہ علاقے میں جمعرات کی شام فوج و فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین.