84

پلوامہ میں ضلع ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر  نے والی بال ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا 

پلوامہ/ تنہا ایاز/ضلع ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پلوامہ عبدل عزیز نے میکس ویل کالج پلوامہ میں انٹر زونل ڈسٹرکٹ لیول والی بال ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔ٹورنامنٹ کا اہتمام ڈسٹرکٹ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس محکمہ پلوامہ نے کیا جس میں 8 زونوں کے ٹیمیں حصہ لے رہے ہیں ۔کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے ضلع ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پلوامہ عبدل عزیز  نے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے  ان پر زور دیا ہے کہ وہ بڑی تعداد میں کھیل کود سرگرمیوں میں حصہ لیں۔ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس آفیسر پلوامہ کے علاوہ طلبأ کی بڑی تعداد اس موقعہ پر موجود تھیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں