محکمہ آیوش پلوامہ کی طرف سے 9 اگست کو مفت 84

محکمہ آیوش پلوامہ کی طرف سے 9 اگست کو مفت

آیوش امیونو بوسٹنگ ادویات تقسیم کی جائیں گی

پلوامہ/تنہا ایاز/محکمہ آیوش پلوامہ کی طرف سے 9اگست کو مفت آیوش امیونو بوسٹنگ ادویات تقسیم کی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق آیوش یونٹ ڈسڑکٹ ہسپتال پلوامہ میں 9 اگست ((پیر )) کو لوگوں میں طاقت بڑھانے والی ٹانکس دی جائیں گی۔ اس حوالے سے آیوش یونٹ ضلع ہسپتال پلوامہ عوام کو اطلاع دیتی ہے وہ اس روز آیوش یونٹ اسپتال پلوامہ آکر امیونو بوسٹنگ ادویات حاصل کریں۔ نمائندے کے مطابق ادویات میں آیوش جوشندہ کا 1پیک۔ چیوان پرش کا 1یکٹ، 1پیک آیوش 64وگوں میں مفت تقسیم کی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں