جاوید آزار صدر محفل اور سعید محمد حنیف بلخی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سرینگر مہمان خصوصی
آج پریس کلب سرینگر میںکاروان شعرائے اردوکے زیر اہتمام ایک نعتیہ مشاعرے کا انعقاد کیا گیا۔ یہ مشاعرہ ایچ کے گروپ آف انڈسٹریز سرینگر کے اشتراک سے منعقد پایا جبکہ میڈیا پارٹنر ہفت روزہ ندائے کشمیر رہے۔مشاعرے میںصدارت کے فرائض جاوید آذر (ایگزیکٹیو ایڈیٹر کشمیر اعظمیٰ) نے انجام دئے۔ تفصیلات کے مطابق آج پریس کلب سرینگر میں کاروان شعرائے اردو کے زیر اہتمام ایک نعتیہ مشاعرہ منعقد کیا گیا۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی سعید محمد حنیف بلخی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سرینگرتھے۔ جبکہ مہمان ذی وقار میںاعجاز احمد ککرو سابق ڈپٹی کمشنر اور محمد سلطان میر منیجنگ ڈائریکٹر ایچ کے گروپ آف انڈسٹریز سرینگر شامل تھے۔ مشاعرے کی نظامت کاروان کے جنرل سیکریٹری عارض ارشاد نے انجام دی۔ مشاعرے میںطبہ استقبالیہ کاروان کے صدر ڈاکٹر تنویر طاہر نے ، جبکہ اظہار تشکر کاروان کے سرپرست اعلیٰ پرویز مانوس نے پیش کیا۔مشاعرے میںوادی سے تعلق رکھنے والے جن مایہ ناز شعرا نے شرکت کی اُن میں بشیر دادا، علی شیدا، محمد یوسف مشہور، غلام حسن غمگین، ڈاکٹر ستیش ومل، پرویز مانوس،ڈاکٹر تنویر طاہر، عارض ارشاد صاحب، جاوید عارف، مصروفہ قادر، شبینہ آرا، عذرا حکاک، گلزار جعفر ،شفیع شاداب، تسنیم الرحمان حامی، فیصل امتیاز، محمد اشرف اور توصیف رضاشامل تھے۔
پبلسٹی سیکریٹری
ایم ڈی فراز
