91

یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس پلوامہ کی طرف سے دھوبی کول پلوامہ کی صفائی

آبی ذخائر کو پاک و صاف رکھنے کی عوام سے کی تلقین

پلوامہ//تنہا ایاز//

یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس پلوامہ کی طرف سے دھوبی کول پلوامہ کی صفائی عمل میں لائی گئی۔عوامی حلقوں نے اس قدم کو سراہا۔تفصیلات کے مطابق پلوامہ ٹاؤن میںآج اُس وقت سپورٹس ملازمین توجہ کا مرکز بن گیے جب اُن کو دھوبی کول کی صفائی کرتے ہوئے دیکھا گیا۔اطلاعات کے مطابق محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس پلوامہ نے ’Adaptation of Water body initiative ‘ کے تحت پلوامہ بازار کے بیچوں بیچ بہنے والی دھوبی کول کی صفائی کی۔اس مہم میں سپورٹس محکمے سے وابستہ ملازمین کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔صفائی مہم کے دوران اُنہوں نے عام لوگوں سے اپیل کی ہیں کہ وہ اپنے ماحول،خاص کر آبی ذخائر کو ہمیشہ پاک و صاف رکھیں۔واضح رہے کہ ملازمین نے ہاتھوں میں بینر بھی اُٹھا رکھے تھے جن پر عوام کو ماحول/آبی ذخائر کو صاف رکھنے کی تلقین کی گئی تھی۔صفائی مہم کے دوران وہ لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔ملازمین نے کہا کہ یہ ایک انسان کی ذمہ داری ہے کہ جس طرح وہ اپنے گھر کو صاف و شفاف رکھنے کی کوشش کرتا ہے ،اسی طرح اُسے ماحول کی صفائی کے حوالے سے بھی فکر مند رہنا چاہیے۔سپورٹس محکمے سے وابستہ ایک ملازم نے نمائندے کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں بھی یہ م مہم جاری رہے گی۔ادھر عوام الناس نے اس قدم کی سراہنا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں