ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں.

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں استحکام برقرار

   149 Views   |      |   Sunday, May, 29, 2022

نئی دہلی ، 21 جون (یو این آئی) پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج ریکارڈ سطح پر مستحکم رہی۔ اتوار کے روز قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔
معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول کی قیمت 97.22 روپے اور ڈیزل کی قیمت 87.97 روپے فی لیٹر پر برقرار ہے۔ دہلی میں جون میں اب تک پٹرول کی قیمت میں 2.99 روپے اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2.82 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔ اس سے قبل مئی میں پٹرول 3.83 روپے اور ڈیزل 4.42 روپے مہنگا ہوا تھا۔
ملک کے دوسرے شہروں میں بھی ان ایندھنوں کی قیمتوں میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ ممبئی میں آج پٹرول کی قیمت 103.36 روپے اور ڈیزل کی قیمت 95.44 روپے فی لیٹر رہی۔ چنئی میں ایک لیٹر پٹرول 98.40 روپے اور ڈیزل 92.58 روپے میں فروخت ہوا۔ کولکتہ میں پٹرول 97.12 روپے اور ڈیزل 90.82 روپے فی لیٹررہا۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنا پر روزانہ صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں پر عمل درآمد ہوتا ہے۔
آج ملک کے چار میٹرو شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں حسب ذیل ہیں۔
شہر کا نام —— پیٹرول —— ڈیزل
دہلی ——— 97.22 —— 87.97
ممبئی——— 103.36 ——95.44
چنئی ——- 98.40 -——— 92.58
کولکاتا —— 97.12 ———90.82
یو این آئی

متعلقہ خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیو اور کنڈیکٹر کی موت ہوئی پولیس.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس اور 2آئی ای ڈی سمیت گرفتار کئے گئے پولیس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں 28سال کے نوجوان کی نعش برآمد کرلی گئی پولس.

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت میرک شاہ صاحب ؒ کے سالانہ عرص مبارک باد.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی آغوش میں چلے گۓ۔ کونہِ بل علاقے میں کھیتوں.