ہفتہ روزہ ندائے کشمیر کی طرف سے آن لائن مشاعرے کا انعقاد 130

ہفتہ روزہ ندائے کشمیر کے زیر اہتمام کویڈ بیماری پر آن لائن مشاعرے کا انعقاد

شعرا کاسامعین کو کویڈ کے متعلق آگاہی فراہم کرنے کی کوشش

سرینگر//تنہا ایاز//ہفتہ روزہ ندائے کشمیر کے زیر اہتمام کل ایک آن لائن کثیر السانی مشاعرے کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس مشاعرے کا موضوع موجودہ وقت میں پھیلی ہوئی کورونا وبا تھا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ روزہ ندائے کشمیر کے زیر اہتمام کل یعنی 23مئی کو ایک آن لائن کثیر السانی مشاعرے کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس مشاعرے کا موضوع موجودہ وقت میں پھیلی ہوئی کورونا وبا تھا۔مشاعرے میں وادی کے ساتھ ساتھ دیگر ریاستوں سے تعلق رکھنے والے شاعروں نے شرکت کی اور کورونا وبا پر کلام پیش کرکے لوگوں کواس خطرناک وبائی بیماری سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کی کوشش کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ جس کی سعادت غلام محمد دلشاد نے حاصل کی۔ اس کے بعد سعید غلام عبدالرشید جوہر نے نعت خوانی کی۔ آن لائن مشاعرے میں معروف شاعر ، ادیب اور قلمکار عبدالرحمان فدا بحیثیت صدر مشاعرے میں شامل رہے۔ جبکہ کپوارہ ضلع سے تعلق رکھنے والے عبدالرشید جوہر بطور مہمان خصوصی شریک ہے۔ اس مشاعرے میں نظامت کے فرائض مشہور و معروف شاعر اور قلمکارغلام محمد دلشاد نے انجام دئے۔ نمایندے کے مطابق آن لائن مشاعرے میں دو درجن سے زیادہ شعرا نے شرکت کرکے کویڈ وبا پر اپنے کلام پیش کئے۔ اپنے صدارتی خطبہ میں نامور شاعر عبدالرحمان فدا نے اس طرح کے مشاعرے منعقد کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ پلوامہ کی کائوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضلع پلوامہ میں انتظامیہ نے کویڈ بیماری کےروک تھام کے متعلق جو اقدامات اُٹھائے وہ قابل ستائش ہیں۔ ساتھ ہی انہوںنے ضلع انتظامیہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ضلع کے ہر سینٹر پر ویکسی نیشن دستیاب رکھی جائے تاکہ اس بیماری کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔ انہوں نے لوگوں سے بھی تلقین کی کہ وہ حکام کی طرف سے دئے گئے ایس او پیز پر من و عن عمل کرے۔ نمایندے کے مطابق اس مشاعرے میں مہمان خصوصی کے طور شریک ہوئے معروف شاعر عبدالرشید جوہر نے اس آن لائن پروگرام کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگراموں کی موجود وقت میں انتہائی ضرورت ہے۔ انہوںنے تمام شعرا کو اس پروگرام میں حصہ لینے کیلئے مبارکباد دی۔اس آن لائن مشاعرے میں نضامت کے فرائض غلام محمد دلشاد نے بخوبی انجام دئے۔ آخر میں انہوں نے ہفتہ روزہ ندائے کشمیر کے ادبی واٹس ایپ گروپ کے ایڈمن کا بھی شکریہ ادا کیا۔ اس مشاعرے میں جن شعرا نے شرکت کی ان کے اسمائے گرام سید عبدالرشید جوہرکپوارہ، ظفر صدیقی لکھنو یوپی، ہاشم مسعود قاضی گنڈ، شیخ محمد امان شوپیان، نثار حسین نثارکھندہ، عادل محی الدین کپوارہ، محترمہ فاطمہ جی پلوامہ، شمس سلیم شوپیان، ظہور ہائیگامی، ماسٹر ضمیر، منظر زیدی لکھنو،عبدالرحمان جنگل ناڑی، پیر زادہ اعجاز سرینگر، جی ایم آشتی، شوکت ساقب پوشپوری، محترمہ ریحانہ کونثر سرینگر، ساگر نذیر، مجروح کشمیری، سکندر ارشاد، غلام محمد نوسوز پکھرپورہ، یوسف دلدار، ایوب صابر، عشرت گل ،عبدالرحمان فدا لتہ پورہ، غلام محمد دلشاد کھریو قابل ذکر ہیں۔واضح رہے کہ یہ مشاعرہ مراز ادبی سنگم اور ڈسٹرکٹ کلچرل سوسائٹی پلوامہ کے واٹس ایپ گروپوںپر بھی سامعین کیلئے دستیاب تھا۔

اس مشاعرے کے متعلق موصول ہوئے واٹس ایپ گروپ پر کمینٹس

منظر زیدی، لکھنؤ
مشاعرہ بہت کامیاب رہا. بہت اچھے اشعار سننے کو ملے. اسکے لئے منتظمین مبارکباد کے مستحق ہیں. امید ہے کہ آئندہ بھی اس طرح کے پروگرام ہوتے رہیں گے. اس سلسلے میں ایک مشورہ ہے کہ آئندہ اس طرح کے پروگرام اگر Zoom پر یا youtube پر کئے جائیں تو زیادہ بہتر ہوگا. اس میں سب کو پرھتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے اور محسوس ہوگا کہ سب شعرا اور سامعین پروگرام کا حصہ ہیں.
غلام محمد نوسوز
یُس ندائے کشمیرن ازیک یہ مشاعرہ کُر کویڈ بیمار متعلق چھِ میانی تاثر یتھ کنہ زِ الحمد اللہ ندائے کشمیرچ کوشش یُسہِ کویڈ وبہس متعلق مشاعرکس اندازس منز شعرائے کرامن ہنداتھ واسہ احتتام سپد امہِ خاطر چھُس بہُ ندائے کشمیر کس مدیر اعلیٰ محترم معراج الدین ڈار صابن، محترم تنہا ایاز صابن تہ محترم غلام محمد دلشاد صابن سیٹھاہ مشکور زِ یمواکھ اصل کوشش کْرِتھ محترم عبدالرحمان فدا صابنس صدارتس منزیہ شار محفل کامیابی سان اند واتناو۔میہ چھِ ومید زِ ندائے کشمیر روزِ ہر وزِ ادبکس رنگس منز برونہہ برونہہ تہ روزی یتھی اہتمام کران تہ یمہ ستیسون یہ ادبی منزل دورنہ کھوتہ زیاد نزدیک روز یوان تہ روزن ادبس سگ بران۔ شکریہ
توصیف رضا
نداے کشمیر نے ادب اور صحافت کا جو سفر ایک ساتھ شروع کیا ہے اس میں خلوص ہے انہوں نے عہد کیا ہوا ہے کہ ادب اور صحافت کی خدمت اس انداز سے کریں گے کہ ادیب اور صحافی ایک عملی مثال کے طور پر یاد کئے جائیں گے اگر نداے کشمیر کو بطور نمائند آرگینائزیشن کہا جاے تو بیجہ نہ ہوگا۔
معراج الدین فراز اور ان کی پوری ٹیم کو اس شاندار اور جاندار پروگرام کے انعقاد پر مبارک اللہ تعالی سے دعا گو ہوں کہ اللہ تعالی ان کے اس خلوص میں اضافے کے ساتھ استقامت عطا کرے۔
الف عاجز (کلسٹر یونیورسٹی سرینگر)
میں الف عاجز بلکل توصیف رضا صاحب سے اتفاق کرتا ہوں اور ندائے کشمیر کے پورے گروپ کو دل سے تہنیت پیش کرتا ہوں
سید مسعود ھاشم
پروگرام گو شاندار تہ جاندارندائے کشمیر ادبی گروپس صد مبارک میانہ طرفہ
غلام رسول
مبارک ندائے کشمیر
عادل محی الدین
بہ چھس نداے کشمیر ادبی گروپ کن تمام زی عزت شخصیتن ہند سٹھا شکر گزار یمو ازکن ناسازگار حالاتن باوجود تہ شاعر تہ کلمکار حضراتن ہند یہ پروگرام بنوکھ کامیاب
سٹھا سٹھا شکریہ
تہند جانسار۔۔۔عادل محی الدین۔۔کپوارہ پٹھ
صوفی حمید پٹن
صوفی شہباز یوتھ کلب ترکولبل پٹن کی طرف سے مبارک باد پیش کرتا ہوںآن لائن کرونا مشاعرہ کرنے کےلیے انشاءاللہ امید ہے آیندہ بھی ایسے پرگرام ہوگے۔ اور الله تعالٰی سے دعا ہے کہ اس وبائی امراض سے نجات عطا فرمائے آمین ثم آمین
پھر ایک بار مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ باقی وسلام
سید غلام نبی پرواز
ماشاءاللہ مبارک
ظہور ہائیگامی
پروگرام بہت ہی کامیاب رہا۔ نداے کشمیر کے تمام ممبروں کو ہماری طرف سے بہت بہت مبارک ۔۔۔ظہور ہایگامی
ثاقب پوشپوری
کلچرل فورم کپوارہ کشمیر چھ ندائے کشمیرس وژھہ وانجہ ازیک شاندار مشاعرء کرنس پیٹھ مبارک کران۔مشاعرء رود بڑء جان۔۔پریتھ اکھ کلام اوس بوزُن لائق۔سیٹھاہ جان کوشش۔۔جناب تنہا ایاز صاحب تہ باقی ممبرن میانہ طرفہ بیہ اکہ لٹہ ییہ شاندار محفل منعقد کرنس پیٹھ مبارک۔۔نظامت کرن والس مرحبا۔۔سیٹھاہ جان پاٹھی والین پننی فرائض نکھ۔۔
صدر کلچرل فورم کپوارہ کشمیر۔۔۔ثاقب پوشپوری
عاشق حسین زاہد
میں عاشق حسین زاہد خزانچی جوئےادب کآج ناگ ہندوارہ کشمیر ندائے کشمیر ادبی گروپ کو شاندار پروگرام منعقد کے لیے دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں اس امید کے ساتھ کہ آیندہ بھی ایسے پروگرام ہوتے رہنگے اور ادب کی خدمت ہوتی رہے گی انشاء اللہ۔
Ab Waheed Samboora
Great initiative by great personalities at proper time CONGRATULATIONS.
Mir Imtiyaz Rajpore
Great programs organised by Nidae Kashmir
Hayat Ajaz
Great job done by organizers and congratulations to participants and Nidaekashmir adbi group
Fatima G
Mubarak nidaekashmiras te muazaz shaeir hazraatan
Mir Nisar Hussain nisar
Congratulations to Nidaekashmir Adbi Group for organising the poetic session on covid_19, successfully .
Shabir Bhat Tral
Great initiative.. By nidaekashmir
Azad Gowhar Anantnag
Well wishes to Nidae Kashmir for such a great step…Wish all of their team members a brighten future ahead…
Aman Sheikh Shopian
Aa mai Sheikh Mohammad Amaan bohut accha mushaira gaya Nidaekashmir Group ka shukriya aur mai is Group ka ek naya member hoon us k liye b mashkoor hoon ki mauka kal online mushairay mai faraham huwa itne bade bade shuara hazraat k saath. Nawazish.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں