ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

سرینگر / 24مئی /این این این //سرینگر کے صورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی.

سرینگر / 24مئی /این این این//نیشنل کانفرنس کے اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد.

سرینگر / 24مئی /این این این /جنوبی ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقے میںسڑک کے المناک.

الیکٹریکل ایمپلائز یونین پلوامہ شوپیان کی ہنگامی پریس کانفرنس منعقد

   181 Views   |      |   Tuesday, May, 24, 2022

الیکٹریکل ایمپلائز یونین پلوامہ شوپیان کی ہنگامی پریس کانفرنس منعقد

پلوامہ/ تنہایاز/ الیکٹریکل ایمپلائز یونین پلوامہ شوپیان کی ایک ہنگامی پریس کانفرنس پلوامہ میں منعقد ہوئی۔ پریس کانفرنس میں کہا گیا کہ وہ افراد جن کی ممبر شپ خارج کی گئی ہے وہ یونین کا لیٹر پیڈ اپنی ذاتی مقصد کیلئے استعمال کر رہے ہیں ۔ ان افراد کو خبر دار کیا گیا ہے کہ وہ فی الفور لیٹر ہیڈ کو بند کرے بصورت دیگر ان افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کیا جائے گا۔ ادھر ملازمین اتحاد الیکٹرک ایمپلائز یونین کو مضبوط بنانے کیلئے پلوامہ میں ایک اجلاس بھی منعقد ہوا۔ جس میں میر امتیاز راجپوری، عبدالحمید ترچھل اور ظہور احمد بٹ نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق الیکٹریکل ایمپلائز یونین پلوامہ شوپیان کے ایک ہنگامی پریس کانفرنس ضلع پلوامہ منعقد ہوئی۔پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے یونین کے صدر میر امتیاز راجپوری نے کہا کہ کچھ افراد جن کی ممبر شپ پہلے ہی خارج کی جا چکی ہے۔ وہ یونین کا لیٹر پیڈ اپنی ذات کاموں کیلئے استعمال کر رہے ہیں جوکہ یونین کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کرے گی۔ انہوں نے ایسے افراد کو خبر دار کیا ہے کہ وہ اس لیٹر پیڈ کو فوری طور پر بند کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یونین ہر سطح پر ملازمین کے مسائل و مشکلات کا حل کرنے کیلئے کوشان ہے۔ ادھر امتیاز راجپوری ، عبدالحمید ترچھل اور ظہو راحمد بٹ کے قیادت میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس نے کئی ملازمین نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملازمین نے عہد کیا کہ ہم سب سنٹرل پریذیڈنٹ جے کےEEV ناصر احمدبٹ کی قیادت کا بالکل احترام کر تے ہیں اور انکی قیادت میں ہماری یونین بالکل محفوظ ہے۔ نمائندے کے مطابق ملازمین نے اجلاس کے دوران ما سک اور سماجی دوریاں بنا رکھی تھی۔

متعلقہ خبریں

سرینگر / 24مئی /این این این //سرینگر کے صورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں پولیس اہلکار اور اس کی بیٹی.

سرینگر / 24مئی /این این این//نیشنل کانفرنس کے اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد اکبر لون اور جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے دھان.

سرینگر / 24مئی /این این این /جنوبی ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقے میںسڑک کے المناک حادثے میں 23سالہ موٹر سائیکل سوار لقمہ.

سرینگر / 24مئی /این این این //جنوبی ضلع کولگام کے ادی بل وٹو علاقے میں نالہ ویشو کے نزدیک ایک عدم شناخت شہری کی نعش.

نوٹ گزشتہ برسوں کے افسانوی ایونٹس کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے ولر ادبی فورم نے اس سال بھی فن افسانہ کو فروغ دینے کے.