108

ضلع اسپتال پلوامہ کے کورونا مریضوں اور تیمار داروں میں مفت کھانا تقسیم

ایک سرکاری ملازم اور ایک عام شہری نے پیش کی عمدہ مثال

پلوامہ/ تنہایاز/ درد دل کے واسطے پیدا کیا انسان کو پلوامہ میں ایک سرکاری ملازم اور ایک عام شہری کی مدد سے پچھلے دو ہفتوں سے ضلع اسپتال میں کورونا مریضوں اور تیمارداروں میں شام کا کھانا مفت تقسیم کرر ہے ہیں ۔اس طرح دونوں نوجوانوں نے ایک عمدہ مثال پیش کی۔ تفصیلات کے مطابق پلوامہ میں ایک سرکاری ملازم جو محکمہ پی ڈی ڈی میں تعینات ہے۔ روزانہ ضلع اسپتال میں کووڈ مریضوں کو کھانا پہنچانے کام کر رہے ہیں۔کورونا کے اس ماحول میں اور لاک ڈاون کے دوران لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔خاص کر ایسے افراد جو ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔پلوامہ اسپتال میں بھی مریضوں اور تیمارداروں کو کھانے پینے کے حوالے سے مشکلات تھی ایسے لوگوں کیلئے نہ کوئی این جی او ،سول سوسائٹی اور نہ کوئی سوشل ورکر مدد کیلئے آگے آیا۔ لوگوں کی تکلیف اور مشکلات کو دور کرنے کیلئے ایک سرکاری ملازم امتیاز راجپوری نے آگے آکر پچھلے دو ہفتوں سے پلوامہ اسپتال میں کورونا مریضوں کو شام کا ایک وقت کا کھانا اور پانی تقسیم کر رہا ہے ۔مذکورہ ملازم نے نمائندے کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ اس کام میں مختار احمد بھی اُن کا ساتھ دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا ہم دونوں مل کر مریضوں تک شام کا کھانا پہنچاتے ہے۔ ان دونوں نے کہا کہ چند ایک افراد نے بھی پورا تعاون دیا اس مہم کو لوگوں کے تعاون کی اشد ضرورت ہے۔ نمائندے تنہا ایاز کے مطابق ان دونوں نے اپنے خرچے سے کورونا مریضوں تک کھانا پہنچا کر عمدہ مثال قائم کی۔ا دھر عوامی حلقوں نے دونوں نوجوانوں کی اس جذ بے کو کا فی سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں