محکمہ یو تھ سپورٹس پلوامہ کی جانب سے آن لائن ای۔ سپورٹس کویز کا انعقاد 80

محکمہ یو تھ سپورٹس پلوامہ کی جانب سے آن لائن ای۔ سپورٹس کویز کا انعقاد

ضلع بھر کے50 زیر تعلیم لڑکیوں نے حصہ لیا

پلوامہ/ تنہا ایاز/ کورونا وائرس اور لاک ڈائون کی وجہ سے جہاں زندگی کا ہر شعبہ متاثر ہوا ہے وہی کھیل سرگرمیوں پر بھی کا فی اثر پڑا ہے۔ جسکی وجہ سے میدانوں میں کھیل سرگرمیاں نہیں ہو پا رہی ہے۔ محکمہ یو تھ سپورٹس پلوامہ نے فیصلہ لیا ہے کہ آن لائن کھیل مقابلوں کو جا ری رکھیں گے جس میں کویز، پینٹنگ وغیرہ مقابلے کا انعقاد کیا جا ئیگاتاکہ جو بچے لاک ڈائون کی وجہ سے گھروں میں ہے اور کسی قسم کا دبائو کا شکار نہ ہو۔ نمائندے کے مطابق ڈیپارٹمنٹ آف یو تھ سروسز اینڈ سپورٹس پلوامہ نے زوم ایپ کے ذریعے سپورٹس کیویز کا انعقاد کیا جس میں ضلع بھر کے 50لڑکیوں نے حصہ لیا۔ سپورٹس آفیسر پلوامہ نے کویز میں حصہ لینے والے لڑکیوں سے بات چیت کر تے ہوئے اُن پر زور دیا کہ وہ گھروں میں پڑھائی کے ساتھ ساتھ ورزش پر بھی دھیان دیں۔ انہوں نے طالب علموں پر زور دیا ہے کہ وہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کرے اور خود کو اس خطرناک وائرس سے بچائے۔ نمائندے کے مطابق سپورٹس ڈیپارٹمنٹ نے آن لائن مختلف مقابلوں کا آغاز کیا ہے جس پر کئی لوگوں نے محکمہ کے اس فیصلے کی سراہنا کر تے ہوئے کہا کہ لاک ڈائون اور کورونا کی وجہ سے جو بچے گھروں میں قید ہو کر رہ گئے ہیں۔ اس طرح کے آن لائن مقابلوں سے بچوں کا دھیان کمپٹشن پر رہے گا اور وہ کسی قسم کا دبائو محسوس نہیں کریں گے۔ نمائندے تنہا ایاز کے مطابق محکمہ کی جانب سے اگلے ہفتے آن لائن پینٹنگ مقابلے کا اہتمام ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں