شعرا کاسامعین کو کویڈ کے متعلق آگاہی فراہم کرنے کی کوشش
سرینگر//تنہا ایاز//ہفتہ روزہ ندائے کشمیر کے زیر اہتمام کل ایک آن لائن کثیر السانی مشاعرے کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس مشاعرے کا موضوع موجودہ وقت میں پھیلی ہوئی کورونا وبا تھا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ روزہ ندائے کشمیر کے زیر اہتمام کل یعنی 23مئی کو ایک آن لائن کثیر السانی مشاعرے کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس مشاعرے کا موضوع موجودہ وقت میں پھیلی ہوئی کورونا وبا تھا۔مشاعرے میں وادی کے ساتھ ساتھ دیگر ریاستوں سے تعلق رکھنے والے شاعروں نے شرکت کی اور کورونا وبا پر کلام پیش کرکے لوگوں کواس خطرناک وبائی بیماری سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کی کوشش کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ جس کی سعادت غلام محمد دلشاد نے حاصل کی۔ اس کے بعد سعید غلام عبدالرشید جوہر نے نعت خوانی کی۔ آن لائن مشاعرے میں معروف شاعر ، ادیب اور قلمکار عبدالرحمان فدا بحیثیت صدر مشاعرے میں شامل رہے۔ جبکہ کپوارہ ضلع سے تعلق رکھنے والے عبدالرشید جوہر بطور مہمان خصوصی شریک ہے۔ اس مشاعرے میں نظامت کے فرائض مشہور و معروف شاعر اور قلمکارغلام محمد دلشاد نے انجام دئے۔ نمایندے کے مطابق آن لائن مشاعرے میں دو درجن سے زیادہ شعرا نے شرکت کرکے کویڈ وبا پر اپنے کلام پیش کئے۔ اپنے صدارتی خطبہ میں نامور شاعر عبدالرحمان فدا نے اس طرح کے مشاعرے منعقد کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ پلوامہ کی کائوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضلع پلوامہ میں انتظامیہ نے کویڈ بیماری کےروک تھام کے متعلق جو اقدامات اُٹھائے وہ قابل ستائش ہیں۔ ساتھ ہی انہوںنے ضلع انتظامیہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ضلع کے ہر سینٹر پر ویکسی نیشن دستیاب رکھی جائے تاکہ اس بیماری کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔ انہوں نے لوگوں سے بھی تلقین کی کہ وہ حکام کی طرف سے دئے گئے ایس او پیز پر من و عن عمل کرے۔ نمایندے کے مطابق اس مشاعرے میں مہمان خصوصی کے طور شریک ہوئے معروف شاعر عبدالرشید جوہر نے اس آن لائن پروگرام کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگراموں کی موجود وقت میں انتہائی ضرورت ہے۔ انہوںنے تمام شعرا کو اس پروگرام میں حصہ لینے کیلئے مبارکباد دی۔اس آن لائن مشاعرے میں نضامت کے فرائض غلام محمد دلشاد نے بخوبی انجام دئے۔ آخر میں انہوں نے ہفتہ روزہ ندائے کشمیر کے ادبی واٹس ایپ گروپ کے ایڈمن کا بھی شکریہ ادا کیا۔ اس مشاعرے میں جن شعرا نے شرکت کی ان کے اسمائے گرام سید عبدالرشید جوہرکپوارہ، ظفر صدیقی لکھنو یوپی، ہاشم مسعود قاضی گنڈ، شیخ محمد امان شوپیان، نثار حسین نثارکھندہ، عادل محی الدین کپوارہ، محترمہ فاطمہ جی پلوامہ، شمس سلیم شوپیان، ظہور ہائیگامی، ماسٹر ضمیر، منظر زیدی لکھنو،عبدالرحمان جنگل ناڑی، پیر زادہ اعجاز سرینگر، جی ایم آشتی، شوکت ساقب پوشپوری، محترمہ ریحانہ کونثر سرینگر، ساگر نذیر، مجروح کشمیری، سکندر ارشاد، غلام محمد نوسوز پکھرپورہ، یوسف دلدار، ایوب صابر، عشرت گل ،عبدالرحمان فدا لتہ پورہ، غلام محمد دلشاد کھریو قابل ذکر ہیں۔واضح رہے کہ یہ مشاعرہ مراز ادبی سنگم اور ڈسٹرکٹ کلچرل سوسائٹی پلوامہ کے واٹس ایپ گروپوںپر بھی سامعین کیلئے جاری رہا۔