121

لاک ڈاون کے بیچ پٹن میں مجبور لوگوں میں فوڈ کٹس تقسیم

ہیپلپ فاﺅنڈیشن کی کارکردگی قابل سراہنا / ایس ڈی ایم ،موجودہ صورتحال میں این جی اوز آگے آئیں / تحصیلدار

سرینگر /8مئی / شبروز ملک

گذشتہ 9روز سے مسلسل لاک ڈاون کے بیچ لوگوں کی مالی حالت انتہائی متاثر ہوئی ہے اور بہت سارے کنبے فاقہ کشی پر اتر آئے ہیں ۔ان حالات میں کئی فلاحی تنظیمیں رضاکارانہ طور رول نبھاتے ہوئے غریب کنبوں کی معاونت کرتے ہیں ۔کشمیر پریس سروس نمائندہ شبروز ملک کے موصولہ تفصیلات کے مطابق الھُداکالج آف ایجوکیشن پٹن میں ایم ڈی ایم سید فہیم اور تحصیلدار شیخ صلاح الدین کی موجودگی میں ہیلپ فاﺅنڈیشن فلاحی انجمن نے غریب کنبوں میں 100فوڈ کٹس تقسیم کئے ۔ایس اوپیز کا بھر پور خیال رکھتے ہوئے وقفے وقفے کٹس مجبور لوگوں کو فراہم کئے گئے ۔اس موقعہ پر ایس ڈی ایم پٹن نے ہیلپ فاﺅنڈیشن کی اس کارکردگی کی سراہناکرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال اسی طرح کام کرنے کا تقاضا کررے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آج لوگ گھروں میں محصور ہوکر مجبور ہوگئے ہیں اور ان کی مدد ومعاونت کرنا ناگزیر بن گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت رضاکارانہ طور کام کرنے کی ضرورت ہے ۔اس موقعہ پر ہیلپ فاﺅنڈیشن کے ڈسٹرکٹ کاڈی نیٹر نثار احمد وانی نے کہا کہ ہم موجودہ صورتحال کے پیش نظر حتی المقدور مجبور اور بے سہارا لوگوں کی مالی معاونت کرنے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وہ اس کاروائی کو آئندہ بھی جاری رکھیں گے اور جو لوگ مجبور ہوں وہ ان کے ساتھ رابطہ کرسکتے ہیں ۔تاکہ ان کی بھی مدد کی جاسکے ۔اس دوران نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے تحصیلدار پٹن شیخ صلاح الدین نے کہا کہ کوروناوائرس کی مہاماری اورلاک ڈاون کے بیچ لوگوں کی مالی حالت ابتر ہوئی ہے اور لوگوں کی خاصی تعداد نان شبینہ کے محتاج ہوگئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر ہیلپ فاﺅنڈیشن کی طرح دوسری این جی اوز کو بھی آناچاہئے تاکہ مفلوک الحال اور مجبور لوگوں کی مدد ممکن بن سکے اور وہ فاقہ کشی پر مجبور نہ ہوجائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں