ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

سرینگر /22مئی / این این این
انتظامیہ کی جانب سے رہبر جنگلات، رہبر زراعت،.

سرینگر /22مئی / این این این بارشوں کے بعد جموں کشمیر کے کئی علاقوں میں شبانہ.

کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا اور مفت ادویات بھی تقسیم کی.

پٹن میں بینک ڈکیتی کامعاملہ48گھنٹے سے کم وقت میں حل

   223 Views   |      |   Sunday, May, 22, 2022

پٹن میں بینک ڈکیتی کامعاملہ48گھنٹے سے کم وقت میں حل

عسکری تنظیم لشکر سے وابستہ تین بالائی زمین کارکن گرفتا ر ، رقم اور دیگر اسلحہ بھی بر آمد

تینوں ملزمان دیگر ڈکیتوں اور ماگام بڈگام میں سابق ایس پی او کی ہلاکت میںملوث تھے / پولیس

*سرینگر/24اپریل/پٹن میں بینک ڈکیتی کے معاملے کو 48گھنٹے سے کم وقت میں حل کرکے پولیس نے ڈکیتی میں ملوث تینوں افراد کو گرفرار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ پولیس کے مطابق تینوں عسکری تنظیم لشکر طیبہ کیلئے بالائے زمین کارکنوں کے بطور کام کر رہے تھے اور بڈگام میں ایس او پی کی ہلاکت میں ملوث تھے ۔جبکہ وہ امسال ہوئی چار ڈکیتیوں میںملوث تھے ۔ سی این آئی کے مطابق جمعہ کے روز پٹن کے شیر آباد کھور علاقے میں پی پی ای کیٹس میںملبوس تین افراد نے جموں کشمیر بینک برانچ میں داخل ہو کر وہاں سے سیکورٹی گارڈ کی 12بور رئفل اڑا نے کے علاوہ نقدی رقم بھی لوٹ لی تھی ۔ ڈکیتی واقعہ کے بعد پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقاتی عمل شروع کر دیا تھا اور گزشتہ شام ہی گاڑی جس میں مسلح بنددق بردار فرار ہوئے تھے کو بر آمد کر لیا گیا تھا جبکہ 12بور رائفل بھی واپس بر آمد کرنے کے بعد ملوثین کی تلاش بڑے پیمانے پر شروع کر دی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے اس معاملے میں فوج اور جموں کشمیر پولیس نے ایک خصوصی کارورائی عمل میںلاتے ہوئے تینوں ملزمان کی گزشتہ شام گرفتاری عمل میںلائی جبکہ ان کے قبضے سے دو پستول بھی بر آمد کر لیں گئے ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بینک ڈکیتی میں ملوث تینوں افراد کی گرفتاری عمل میںلائی گئی ۔ انہوںنے بتایا کہ تینوں ملزمان جو بینک ڈکیتی میںملوث تھے کو چھاپہ مار کارورائیوں کے دوران گرفتار کر لیا گیا جبکہ ان کے قبضے سے دو روانڈ گولیوں کے بھی بر آمد کر لیں گئے ۔پولیس کے مطابق تینوں گرفتار شدہ افراد عسکری تنظیم لشکر طیبہ کے کمانڈر یوسف ڈار عرفہ کانٹرو کیلئے کام کر رہے تھے ۔ پولیس کے مطابق تینوں سابق ایس پی او ناصر احمد خان ولد غلام محمد خان ساکنہ ماگام کی ہلاکت میںبھی ملوث تھے ۔ پولیس کے مطابق گرفتار شد ہ افراد سے 24500نقدی رقم کے علاوہ ایک چینی پستول ، دو میگزین ، گولیوںکے روانڈ ، پی پی ای کیٹس ، اور دیگر سازوسامان بر آمد کر لیا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق معاملے کی نسبت کیس پہلے ہی درج کر لی گئی جبکہ تحقیقات جاری ہے اور مزید گرفتاریوںکو خارج از امکان قر ار نہیں دیا جا سکتا ہے ۔

متعلقہ خبریں

سرینگر /22مئی / این این این
انتظامیہ کی جانب سے رہبر جنگلات، رہبر زراعت، اور رہبر کھیل کے تحت ہوئیں تعیناتیوں.

سرینگر /22مئی / این این این بارشوں کے بعد جموں کشمیر کے کئی علاقوں میں شبانہ درجہ حرارت معمول سے کچھ نیچے درج کیا گیا.

کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا اور مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں پلوامہ/ تنہا ایاز/ جنوبی ضلع پلوامہ.

سرینگر /21مئی // این این این سرینگر جموں شاہراہ پر خونی نالے کے قریب زیر تعمیر ٹنل مہند م ہونے کے بعد لاپتہ مزدوروں.

صدرِ نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ (رکن پارلیمان) نے آج نٹی محلہ میر بحری کلان رینہ واری (ڈل) جاکر وہاں گذشتہ.