پلوامہ کے معذور طالب علم نے امتحان پاس کر کے گریجویشن حاصل کی 100

پلوامہ کے معذور طالب علم نے امتحان پاس کر کے گریجویشن حاصل کی

سرکار مدد کرے تو مستقبل میں تعلیم کو جاری رکھوں گا/ طالب علم

پلوامہ/ تنہا ایاز/ پلوامہ کے رہمو علاقے سے تعلق رکھنے والے جسمانی طور ناخیز طالب علم آفتاب احمد وانی نے بی۔اے فائنل ایر کا امتحان پاس کر کے اپنے علاقے اور اپنے والدین کا بھی نام روشن کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کشمیر یونیورسٹی نے گزشتہ دنوں فائنل ایر کے امتحانی نتائج منظر عام پر لائے جس میں وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں قائم کالجوں میں زیر تعلیم طلباء نے شاندار کامیابی حاصل کر کے اپنا اور اپنے والدین اور کالج کا نام روشن کئے ہیں۔اس دوران جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے رہمو علاقے سے تعلق رکھنے والے ناخیز طالب علم آفتاب احمد وانی نے امتحان پاس کر کے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔مزکورہ طالب علم ایک غریب خاندان سے تعلق رکھتا ہےآفتاب احمد نے نمائندے تنہا ایاز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں جسمانی طور ناخیز ہوں اور پڑنے لکھنے کا بیحد شوق ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کوئی ٹیوشن حاصل نہیں کی بلکہ جو کچھ کالج میں پڑھا اسی کا مطالعہ کیا اور امتحان دیا۔مزکورہ طالب کا یہ بھی کہنا تھا اگر سرکار اس کی مدد کرے تو وہ مستقبل میں اپنی تعلیم کو جاری رکھ سکتے ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں