93

جنگلات پر ناجائز قبضے کو برداشت نہیں کیا جائے گا/لال سنگھ 

جموں// جنگلات و ماحولیا ت کے وزیر چودھری لال سنگھ نے آج جموں صوبے کے ڈویژنل فارسٹ افسروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی افرادی قوت اور مشینری کو متحرک کر کے باز یاب کی گئی جنگلی اراضی کی فوری حد بندی کرائیں تاکہ اس پر مزید ناجائز قبضہ نہ کیا جاسکے ۔آج اس حوالے سے منعقدہ  ایک میٹنگ کے دوران وزیر موصوف نے کہا ہے کہ اس اراضی پر ناجائز قبضے کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔پی سی سی جنگلات روی کیسر کے علاوہ مختلف محکموں کے کئی اعلیٰ افسران بھی اس موقعہ پر موجو دتھے۔وزیر نے افسروں پر زور دیاکہ وہ ان سرکاری ملازمین اور نجی افراد کی فہرست تیار کریں جو جنگلات پر ناجائز قبضہ کرنے میں ملوث ہوںتاکہ ان کے خلاف فارسٹ ڈیپارٹمنٹ ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جاسکے ۔لال سنگھ نے کہا کہ محکمہ جنگلات کے پاس کافی وسائل موجود ہیں اور ہوشیار نہ رہنے کی صورت میں پورے جنگلات کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایک حد بندی کمیٹی تشکیل دی ہے تاکہ وہ ریاست بھر میں جنگلاتی اراضی کو غیر قانونی قبضے سے چھڑا سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں