پلوامہ// ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ غلام محمدڈار نے آج ضلع آفیسران کی موجودگی میں بارسو اونتی پورہ میں ایک عوامی دربار کاانعقاد کیا ۔اس موقعہ پر جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ ،اے ڈی سی پلوامہ ا ورتحصیلدار اونتی پورہ کے علاوہ ضلع انتظامیہ کے آفیسران بھی موجود تھے۔دربار میں بڑی تعداد میں سرکردہ شہریوں اورعام لوگوں نے شرکت کرکے اپنے مطالبات ،معاملات اور شکایتیں پیش کیں،جن کا تعلق بجلی،پینے کے پانی،سڑک رابطوں،صحت وطبی سہولیات اوردیگر معاملات سے تھا۔اس موقعہ پر لوگوں نے بارسو میں واٹر سپلائی سکیم کے تجدیدی کام پر زوردیا جو کہ1996ء میں قائم کی گئی تھی لیکن اب بیکار پڑی ہوئی ہے۔ترقیاتی کمشنر نے لوگوں کی شکایات اور معاملات کو بغور سُنا۔انہوںنے کہا کہ موجودہ سرکارعوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی وعدہ بند ہے۔عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی وعدہ بند ہے۔انہوںنے کہاکہ عوامی دربار کے انعقاد کا مقصد لوگوں کی فلاح وبہبود کو یقینی بنانا اورجائز عوامی مسائل کو فوری حل کرنا ہے۔اس موقعہ پر ترقیاتی کمشنر نے نوجوانوں کے لئے کھیل ڈھانچے کو فروغ دینے کی خاطر 50,000روپے فراہم کرنے کا اعلان کیا۔
123
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
