173

پڑھے لکھنے نوجوان جعلسا زوں کے بہکا وئے میں نہ آ ئیں

بھارتی مودی آ رمی سرکا ری نوکریاں کا خزانہ نہیں۔ ہارون نبی لون
سرینگر/ / بھارتی مودی آ رمی سپیشل ونگ وزیراعظم ہندنے عوام کو مطلع کیا ہے کہ اس سنگھٹن میں وزیر اعظم پکیج کے تحت کو ئی بھی سرکاری نوکر ی کا کوٹا نہیں ہے ۔بھارتی مودی آ رمی کی سپیشل ونگ کے نیشنل یوتھ وائس پرزیڈنٹ ہارون نبی لون نے ایک بیان میں اس بات کی وضا حت کی ہے کہ وادی میں ایک ایسا گروپ منظم ہو گیا ہے جو بھارتی مودی آ رمی کے نام پر سرکار ی محکموں میں نوکریاں دینے کی لالچ میںسادہ لوح لوگوں سے رقومات بٹو ر ہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سنگھٹن میں کسی بھی نوکری کی گنجا ئش نہیں ہے لہذا پڑھے لکھنے نوجوان ایسے جعلسا زوں سے با خبر رہے ا ور کسی کے بہکا وئے میں نہ آ ئیں۔ انہوںنے خبر دار کیا ہے کہ ا س قسم کے لوگ اپنے حقیر مقاصد کیلئے عوام خاص کر بے روزگاروں کو دھو کہ دے رہے ہیں اور ایسی کسی بھی پیشکش کرنے والے لوگوں ک کے خلاف قانونی کاروائی کا جواز بنتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ اس قسم کی شکایت کے سلسلے میں ان کو یعنی ہارون نبی لون سے رابط قائم کیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی مودی آ رمی کی سپیشل ونگ برائے جموں وکشمیر کا مقصد وزیر اعظم کے پرو گرا موں اور ان کے خیالات کو عوام تک پہنچانا ہے اور اس سنگھٹن میں سرکار ی نوکریوں یا دیگر مراعات کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں