93

بڈگام میں روزگار میلے کا انعقاد

بڈگام// ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام محمد ہارون ملک نے آج بہشت ظہرہ پارک بڈگام میں ایک روزہ روزگار میلے کا انعقاد کیا۔جس کا اہتمام ضلع ایمپلائمنٹ اینڈ کونسلنگ سینٹر بڈگام نے مرکزی معاونت والی سکیم نیشنل کیرئیر سروس پروجیکٹ کے تحت کیا۔میلے میں بڑی تعدادمیں پبلک اور پرائیوٹ سیکٹر کے تحت سٹال قائم کئے گئے تاکہ بیروزگار نوجوانوں کو مختلف سکیموں کے بارے میں جانکاری حاصل ہوسکے۔اس موقعہ پر ترقیاتی کمشنر نے مختلف سٹالوں کا معائنہ کیا اور اُن سے روزگار سکیموں اور تربیت پروگرام کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ترقیاتی کمشنر نے محکموں پر بیروزگار نوجوانوں کو مکمل تعائون فراہم کرے پر زوردیا دیا تاکہ وہ مختلف سکیموں اور پروگرام سے استفادہ کرکے اپنے لئے روزگار یونٹ قائم کریں۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ اینڈ کونسلنگ سینٹر بڈگام محمد رفیق بٹ نے کہا کہ بڈگام محمد رفیق بٹ نے کہا کہ بڈگام میں رواں مالی سال کے دوران یہ چوتھا روزگار میلہ ہے۔روزگار میلے میں مختلف محکموں کے آفیسران کے علاوہ سینکڑوں کی تعداد میں طلبأ نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں