دسویں جماعت کے سالانہ امتحان میں طلباء کی شاندار کارکردگی 92

دسویں جماعت کے سالانہ امتحان میں طلباء کی شاندار کارکردگی

ہائی اسکول لاجورہ پلوامہ کے 14طلباء نے ڈسٹنکشنز حاصل کیں

پلوامہ/تنہا ایاز/ بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے گزشتہ دنوں دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج ظاہر کئے۔ طلباء و طالبات نے بہترین کارکردگی کر تے ہوئے اپنی والدین اور اسکول کا نام روشن کیا۔ گورنمنٹ ہائی اسکول لاجورہ پلوامہ کا شاندار رلزلٹ بر آمد ہوا ہے۔ اسکول سے14طلباء نے ڈسٹنکشنز حاصل کر کے اسکول اور علاقے کا نام روشن کیا۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائی اسکول لاجورہ پلوامہ کے طلباء نے اُس وقت اسکول نام روشن کیا۔ جب دسویں سالانہ امتحانات میں اسکول کے14طلباء نے ڈسٹنکشنز حاصل کئے۔ عوامی حلقوں نے شاندار رلزلٹ بر آمد ہونے پر اسکول انتظامیہ اور اساتذہ کی قواشوں کو سراہایا۔ ادھر معروف سماجی کارکن ماہر ماحولیات کے ڈاکٹر روف الرفیق نے نمائندے کے ساتھ گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ طلباء کی کامیابی پر زیادہ خوشی اساتذہ کو ہو تی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہائی اسکول لاجورہ کے طلباء نے نہ صرف اپنے والدین اور اسکول کا نام روشن کیابلکہ علاقے لاجورہ کا نام بھی فخر سے اونچا کیا ہے۔ انہوں نے کامیابی حاصل کرنے والے طلباء اور انکے والدین کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔ نمائندے کے مطابق ہائی اسکول لاجورہ سے جن 14طلباء نے ڈسٹنکشنز حاصل کئے اُن میں نیہا نذیر نے468نمبرات حاصل کئے اور پوری اسکول میں ٹاپ کیا۔ اسی طرح مومن خورشید نے460، کلثوم فاروق 436، اقرار اقبال432، عمرمنظور431، آفان مشتاق416، عمر سلیم طاریق405، افراء جان401،سبہت بشیر399، فیضان الطاف وانی393، ظہیب بشیر390،نظمہ جان388، مہک جان382اور جنید ایوب نے378نمبرات حاصل کئے۔ ادھر عوامی حلقوں نے شاندار رلزلٹ بر آمد ہونے پر اسکول انتظامیہ کو مبارک باد پیش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں