اساتذہ اور عام لوگوں کی شرکت، عزت کے ساتھ اسکول ہیڈ ماسٹر کو الوداع
پلوامہ/ تنہا ایاز/گورنمنٹ ہائی اسکول لاجورہ پلوامہ میں تقریب منعقد بڑی تعداد میں اساتذہ اور عام لوگوں نے شرکت کرکے عزت و احترام کے ساتھ اسکول ہیڈ ماسٹر صاحبہ کو الوداع کیا۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائی اسکول لاجورہ پلوامہ کی ہیڈ ماسٹر صاحبہ محترمہ جواہرہ جی نے اپنی معیاد ملازمت پوری کر کے سبکدوش ہوئی۔ محترمہ نے اپنی34سالہ سروس میں بے حد جان فشانی اور لگن سے اپنی فرائض انجام دیکر محکمہ میں ایک خاص مقام حاصل کی تھی اور اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو نبھانے میں کا فی مہارت رکھتی تھی انکے اعزا ز میں ہائی اسکول لاجورہ پلوامہ میں ایک الوداعی تقریب منعقد ہوئی جس میں اسکول کے اساتذہ کے علاوہ علاقے کے کئی لوگوں نے شرکت کی۔ مقررین نے محترمہ جواہرہ جی کی اسکول ملازمین کے ساتھ دوستانہ رویہ پر اظہار اطمینان کیا ہے اور اپنی فرائض احسن طریقے سے انجام دینے پر انکو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ادھر لاجورہ کے ایک سینئر ریٹائرڈ لیکچرار رفیق احمد ڈار نے جواہرہ جی کی کام کاج کو کا فی سراہایا۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ جواہرہ جی کو ہمیشہ شاگردوں کی فکر رہتی تھی۔ اس دوران معروف سماجی کارکن ڈاکٹر روف الرفیق نے جواہرہ جی کی کا رکر دگی کو کا فی سراہایا۔ انہوں نے جواہرہ جی کی لمبی عمر اور صحت مند زندگی کیلئے دعا کی ہے۔ نمائندے کے مطابق محترمہ جواہرہ نے سال1986 ء میں محکمہ تعلیم میں ملازمت اختیار کی تھی۔ سال2005میں انکی ماسٹر گریڈ پروموشن ہوئی اور ہائر سکنڈری اسکول میں تعینات ہوئی پھر ایک اور پرموشن ہو کر ہیڈ ماسٹر بنے۔ سال2018میں ہائی اسکول لاجورہ میں بطور ہیڈ ماسٹر تعینات ہوئی اور آج اپنی ملازمت سے سکبدوش ہوئی۔ اساتذہ اور عام لوگوں نے پُر نم آنکھوں عزت اور احترام کے ساتھ اُن کو الوداع کیا۔
