155

کوہلی نے اے ایس ایچ محکموں کے کام کا ج کا جائزہ لیا

ترقیاتی پروجیکٹوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے پر زور دیا

 

جموں// پشو و بھیڑ پالن اور ماہی پروری کے وزیر عبدالغنی کوہلی نے متعلقہ محکموں سے کہا ہے کہ وہ تمام ترقیاتی پروجیکٹوں پر ہور ہے کام میں سرعت لائیں۔انہوںنے خاص طور سے سٹاک اسسٹنٹ ٹریننگ انسٹی چیوٹ بڑی براہمنا ، پولٹری فارم نگروٹہ اور بیلیچرانہ کا ذکر کیااور کہا کہ ان پروجیکٹوں کو مقررہ مدت کے اندراندر مکمل کیا جانا چاہیئے ۔وزیر نے اس موقعہ پر آے کے وی وائی ، ڈی ای ڈی ایس اور پولٹری ڈیولپمنٹ پروگراموں کی عمل آوری اور حصولیابیوں کا جائزہ لیا۔انہوں نے ملازمین کو درپیش کئی معاملات کو بھی زیر بحث لایا ۔انہوں نے ادویات کی خرید سے جڑے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ انہوںنے کہا کہ تمام ویٹرنری ہسپتالوں اور ڈسپنسریوں میں مناسب عملے کی تعیناتی کو یقینی بنایا جانا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ عام لوگوں کو ان محکموں کی سکیموں سے روشناس کرایا جانا چاہیئے تاکہ وہ سکیموں سے زیادہ سے زیادہ سے استفادہ کرسکیں۔اس میٹنگ میں کمشنر سیکرٹری پشو و بھیڑ پالن آرکے بھگت ، ڈائریکٹر اینمل ہسبنڈری جموں وائی ڈی شرما کے علاوہ متعلقہ محکموں کے کئی دیگرا علیٰ افسران بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں