135

گورنر نے تارا کوٹ ٹریک کا معائینہ کیا

شیلٹرشیڈوں کا کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی

جموں// گورنر این این ووہرا جو شری ماتا ویشنو دیوی شرائین بورڈ کے چئیر مین بھی ہیں نے 48 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہو رہے 7.4 کلو میٹر تارا کوٹ مارگ کا معائینہ کر کے اس کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ۔ گورنر کے ہمراہ چیف انجینئر ایم ایم گپتا ، ایڈیشنل چیف ایگزیکٹو آفیسر انشُل گرگ اور کئی دیگر افسران بھی تھے ۔ اس دوران کئی مقامات پر انہوں نے جاری کاموں کا معائینہ کیا ۔ انہوں نے شیلٹر شیڈوں کی تعمیر میں تیزی لانے اور شردھالوؤں کی حفاظت کیلئے مختلف سہولیات بہم کرانے کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔ گورنر نے بھوجنالیوں ، ویو پوائینٹس اور میڈیکل یونٹوں کو چالو کرنے کے حوالے سے بروقت کاروائی کرنے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے علاقے کی جاذبیت کو بڑھاوا دینے کیلئے بھی اقدامات کرنے پر زور دیا ۔ بعد میں گورنر نے تارا کوٹ تک جانے والی لنک روڈ کا بھی معائینہ کیا ۔ انہوں نے بان گنگا میں حال ہی میں گلشن لنگر کے نزدیک تعمیر کئے گئے فُٹ برج کا بھی معائینہ کیا ۔ دیگر لوگوں کے علاوہ اس موقعہ پر ایس ڈی ایم کٹڑہ نیلم کھجوریہ ، ایڈیشنل ایس پی کٹڑہ نریش سنگھ بھی اس موقعہ پر موجود تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں